گوگل کروم کی مدد سے آپ کا سسٹم ہیک ہو جائے گا ۔۔ گوگل صارفین کے لیے خطرناک وارننگ جاری

image
گوگل کروم سب ہی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس کو سن کر صارفین پریشان ہوگئے ہیں۔ کیونکہ ماہرین نے کروم میں ایسے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا ہے جو ہیکرز کے لئے آپ کے سسٹم کو ہیک کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
بھارت کی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی- آئی این) کی جانب سے بھی صارفین کے لیے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق گوگول کروم کے کوڈ ہندسے ہیکرز کو آپ کا ذاتی ڈیٹا ہیک کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ سائبر ماہرین نے بھی انکشاف کیا ہے کہ کروم میں ایک ایسا وی 8 نامی اسپائی ویئر مالور ہے، جس کے ذریعے کسی بھی کمپیوٹر کو آسانی سے ہدف بنایا جاسکتا ہے۔
لیکن ساتھ ہی اس کا حل بھی بتایا گیا ہے کہ: '' جب بھی آپ گوگل کروم آن کریں، سب سے پہلے سیدھے اسکرین پر ہاتھ کی جانب دیکھیں، ٹائٹل بار کے نیچے والے حصے میں آپ کو تین نقطے اوپر نیچے نظر آئیں گے، ان پر کلک کریں اور آپشن جو سامنے آئیں ان میں نے ہیلپ کے آپشن پر کلک کریں۔ پھر اباؤٹ گوگل کروم پر کلک کرکے دیکھیئے، اگر انٹرنیٹ براؤزر کروم کی نئی اپ ڈیٹ 96.0.4664.93 کا نمبر وہاں لکھا ہوا تو اس کا مطلب آپ محفوظ ہیں، اس سے آپ کو نقصان نہیں ہوگا۔ ''

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts