اس تصویر میں کتنے چوہے ہیں؟ ذہین ہیں تو فوراً جواب دیں
کچھ تصویریں ایسی ہوتی ہیں جن کو دیکھ کر انسان سچ نہیں بتا سکتا۔ کیونکہ ان کا ظاہر کچھ اور ہوتا ہے، حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔ بالکل اسی طرح یہ تصویر بھی ہے۔ جس میں دو کرسیاں ہیں۔ خواتین بیٹھی ہوئی ہیں۔ ایک کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے جبکہ دوسری خاتون کا چائے کا کپ میز پر رکھا ہوا ہے۔ دونوں خواتین ایک دوسرے کو دیکھ رہی ہیں جیسے آپس میں کچھ بات کر رہی ہوں۔ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ آخر اس تصویر میں کتنے چوہے ہیں؟
آپ اگر غور سے دیکھیں تو صرف ایک ہی چوہا آپ کو دکھائی دے رہا ہوگا جوکہ اس خاتون کی کرسی کے نیچے ہے جس کا چائے کا کپ میز پر رکھا ہوا ہے۔
لیکن تھوڑا اور غور کرکے دیکھیں تو ایک چوہا اسی خاتون کے بالوں میں ہے۔ جس کا سر خاتون کی گردن کی طرف ہے۔
یعنی تصویر میں موجود 2 چوہے تو بآسانی ہم سب کو دکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن ایک اور چوہا ہے جو دیکھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ دراصل ایک چوہا اس خاتون کے سٹالر میں ہے جس کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے۔ اس کے سٹالر میں پیچھے کی جانب چوہا گھس کر بیٹھا ہوا ہے جس وجہ سے وہ پیچھے سے موٹا دکھ رہا ہے۔