سردی کا موسم انسانوں اور جانوروں کے لیے شدید مشکلات کا باعث ہوتا ہے۔ جن لوگوں کے پاس رہنے کو گھر نہیں ہوتا، ان کی تکلیف کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ ٹھنڈا موسم، سرد ہوائیں اور پھر چھت بھی نہ ہو انسان کہاں جائے اور یہی حال جانوروں کا بھی ہے۔
کینیڈا کے ایک سوشل میڈیا صارف نے بلیوں کی سیٹلائٹ پر بیٹھے ہوئے ایک تصویر ٹوئیٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ مزے سے بیٹھی آرام فرما ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ سیٹلائٹ ایلون مسک کے جدید "سٹارلنک سیٹلائٹ" کی ریسیور ڈش ہے جس کی قیمت 500 ڈالر ہے۔ سرد موسم میں اس ڈش کو اطراف کا ماحول گرم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ برف کو بھی پگھلنے میں مدد دیتی ہے۔
بلیوں نے وقع سے فائدہ اٹھایا اور مزے سے اس سیٹلائٹ پر آکر بیٹھ گئیں۔