شام میں سخت سردی سے لوگ پریشان ۔۔ گھروں میں میزائل کو ہیٹر بنا کر شہری گزارا کرنے پر مجبور

image

شام کے لوگوں کا حال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کیونکہ جن سخت حالات میں وہ زندگی گزار رہے ہیں کب اور کس وقت موت کی نیند سوجائیں کسی کو کچھ نہیں معلوم۔

اس وقت شام خانہ جنگی کا شکار ہے اور شدید موسم سرما کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ وہیں شام کے ایک گھر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آدمی نے میزائل کو ہیٹر بنایا ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے ادلب کے شہر جسرال شُغر میں اسعد العبید نامی شخص نے ایک میزائل کو ٹھیک کر کے اسے ہیٹر بنا دیا ہے۔

شامی شہری اسعد نے بتایا کہ یہاں خانہ جنگی کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں ہیٹر خریدنے نہیں جا سکتے اسی لیے گھر کے افراد بالخصوص خواتین بچے گھروں سے باہر سڑکوں پر راکٹ اور میزائل کی تلاش کرتے ہیں جو پھٹا ہوا نہیں ہوتا۔

اسعد بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر میں جس میزائل سے ہیٹر تیار کیا ہے وہ انہیں اپنے گھر کے پاس سے ملا اور انہوں نے قریبی لوہار سے ہیٹر میں تبدیل کروالیا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی لوہار 28 سے 32 سینٹی میٹر فاصلہ رکھ کر راکٹ اور میزائلوں کو احتیاط سے خالی کرکے انہیں ہیٹر کی شکل دے کر استعمال کے قابل بناتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.