میرے اندر برداشت کی ہمت ختم ہوگئی ۔۔ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے ٹورنامنٹ سے دستبردار کیوں ہوگئے؟ مداح مایوس ہوگئے

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سنگین لوور بیک انجری کے باعث لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شاہد آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایک بہترین رن آؤٹ بھی کیا تھا جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کا جذبہ بھی بڑھ گیا تھا۔

لیکن اب سے کچھ دیر قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہ کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتا لیکن پرانی انجری نے میری مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ برداشت کی ہمت ختم ہوگئی ہے مجھ میں، ندیم عمر کا شکریہ اور ان سے معذرت بھی کی ہے کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل سکتا۔

div class="imgCenter">

بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ مداحوں کی وجہ سے کھیلنا چاہ رہا تھا، دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں کھیلتا نظر آسکوں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts