انٹرمیڈیٹ ضمنی /خصوصی امتحانات برائے 2021ء کی تاریخ کا اعلان

image
کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی /خصوصی امتحانات برائے 2021ء بروز منگل یکم مارچ 2022ء سے شروع ہورہے ہیں۔چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات بروز منگل یکم مارچ 2022ء سے دوپہر 2بجے سے شام 4بجے تک لیے جائیں گے جبکہ جمعہ کے روز پرچوں کے اوقات کار سہ پہر 3بجے سے شام ساڑھے 4بجے تک ہوں گے۔چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا کہ یہ ضمنی /خصوصی امتحانات بھی سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پیٹرن کے مطابق لیے جائیں گے یعنی امتحانی پرچے 50فیصد ایم سی کیوز، 30فیصد مختصر جوابات کے سوالات اور 20فیصد تفصیلی جوابات کے سوالات پر مشتمل ہوں گے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ ان ضمنی /خصوصی امتحانات میں اختیاری مضامین کے ساتھ لازمی مضامین کے پرچے بھی لیے جائیں گے، اختیاری مضامین کے پرچے محدود نصاب کے تحت جبکہ لازمی مضامین کے پرچے مکمل نصاب کے تحت لیے جائیں گے۔

Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.