رمضان میں تربوز خریدنے پر پھیکے نکلتے ہیں؟ تو خریدنے سے پہلے یہ نشانی دیکھ لیں تربوز میٹھا نکلے گا

image

اکثر جب کبھی ہم پھل خریدتے ہیں تو ہمیشہ ہی مار کھا جاتے ہیں کیونکہ بظاہر اچھا دکھائی دینے والا پھل اندر سے کچا معلوم ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو تربوز اور خربوزے کی شناخت سے متعلق بتائیں گے۔

تربوز:

تربوز ایک ایسا پھل ہے جو کہ سائز میں کافی بڑا ہوتا ہے، عام طور پر ایسے پھل کو خریدتے وقت گاہک یہ خیال کر لیتا ہے کہ ہرا دکھنے والا پھل ہی اچھا ہوتا ہے۔ مگر یہی سب سے بڑی غلط فہمی ہوتی ہے۔

تربوز کی شناخت کرتے ہوئے سب سے اہم چیز جس پر غور کرنا چاہیے وہ ہے تربوز پر ایک زرد پیلے رنگ کا دھبی چھال پر موجود ہوتا ہے جو کہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہوتا ہے کہ یہ تربوز کھانے کے قابل ہے اور پکا ہوا ہے۔

اسی طرح اگر آپ تربوز کو اٹھاتے ہو اور وہ تربوز کافی وزنی ہے، تو یہ بھی پکے ہوئے تربوز کی نشانی ہے، جبکہ ہرے رنگ کے اور وزن میں بھی کم تربوز پکے ہوئے نہیں ہوتے ہیں۔

اس طرح تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل کو مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اس چن لیں۔

خربوزے:

خربوزے کو خریدتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ خربوزہ وزنی ہو اور گولائی میں ہو، کیونکہ میٹھے اور اچھے خربوزے کی ایک اہم کوائلٹی یہی ہے۔ اس کے بعد سب سے اہم چیز ہے خربوزے کی چھال پر موجود کوئی نقص یا دھبہ۔

اگر زرد رنگ کے خربوزے پر کوئی دھبہ یا نشان ہے تو ایسے خربوزے کو ہر گز نہ خریدیں، ساتھ ہی بھی دیکھ لیں کہ خربوزے پر کوئی لکیر تو نہیں۔ کیونکہ ایسے خربوزے زیادہ پک جانے کی وجہ سے خراب بھی ہو سکتے ہیں۔

خربوزے کو اچھی طرح دبا کر چیک کرلیں، اگر خربوزہ سخت معلوم ہو رہا ہے تو اس بات کی نشانی ہے کہ خربوزہ کھانے کے قابل تو ہے ہی ساتھ میٹھا اور رسیلا بھی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.