ہیٹ اسٹروک کے باعث اچانک پرندے آسمان سے زمین پر گرنے لگے، ان کی جان کیسے بچائی جا رہی ہے؟

image

رواں سال ایشیاء میں کئی گنا گرمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کے باعث پانی کی شدید قلت کا سامنا درپیش ہے۔ موسم گرما میں آئے روز اضافے سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ حیوان بھی پریشان ہیں۔

اب شدید گرمی سے پرندے بھی سورج کی تپش برداشت نہیں کر پارہے بلکہ نیچے آکر گرنا شروع ہوگئے ہیں۔ بھارت سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں ہیٹ ویو کے باعث آسمانوں سے پرندے گرنے لگے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹروں اور امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مغربی بھارتی ریاست گجرات میں روزانہ پانی کی کمی کے باعث گرنے والے درجنوں پرندوں کو اٹھا کر لارہے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں گرمی کی لہر پانی کے ذخائر کو خشک کر رہی ہے جس کی وجہ سے پرندے پیاسے اور پھر آسمان سے گرنے لگتے ہیں۔

ان کے بقول امدادی کارکن روزانہ درجنوں اونچے اڑنے والے پرندوں جیسے کبوتر، عقاب اور طوطے کو آسمان سے زمین پر گرنے کے بعد انہیں ہسپتال لاتے ہیں۔

ٹرسٹ کے زیر انتظام ایک ہسپتال میں جانوروں کے ڈاکٹروں کو بروز بدھ پرندوں کو ملٹی وٹامن کی گولیاں کھلاتے اور سرنج کے ذریعے ان کے منہ میں پانی پلاتے دیکھا گیا۔

ٹرسٹ کے ساتھ مل کام کر کرنے والے اہلکار منوج بھاؤسر کا کہنا ہے کہ یہ سال گرمی کے لحاظ سے بہت برا ہے۔ ہم نےان پرندوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ دیکھا ہے جنہیں اس گرمی کی وجہ سے بچانے کی ضرورت ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.