بالوں کے مسائل ہوں یا پھر کچن کے منٹوں میں حل کریں۔۔ عام زندگی کی 5 مشکلات کے آسان حل

image

عام زندگی میں چھوٹی چھوٹی ایسی کئی چیزیں ہوتی ہیں جن سے ہم وقتی طور پر پریشان ہوتے ہیں لیکن جیسے ہی مسئلہ ختم ہوتا ہے اسے بھول جاتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ اگلی بار پھر یہی مسئلہ ہوگا جسے جب تک حل نہ کیا جائے وہ ختم نہیں ہوسکتا۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کے لئے چند ایسے ہی مسائل کا حل پیش کریں گے جو دکھنے میں چھوٹے لگتے ہیں لیکن ان میں گھنٹوں برباد ہوجاتے ہیں۔

چکنے بالوں کے لئے ٹوٹکا

آپ نے شیمپو کے بعد کنڈیشنر تو ہمیشہ کیا ہوگا مگر اگر اس طریقے کار کو الٹا آزمایا جائے تو بالوں کی چکناہٹ ہو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ کنڈیشنر بالوں کو نمی فراہم کرتا ہے جس سے چکنے بال مزید چکنے ہوجاتے ہیں یا تھوڑی دیر بعد بالوں میں تیل آنا شروع ہوجاتا ہے۔ اسی لئے اگر کنڈیشنر پہلے لگا کر شیمپو سے بال دھو لیے جائیں تو فالتو نمی بالوں سے نکل جائے گی اور بال نرم ملائم بھی ہوجائیں گے۔

تیل کے داغ

اگر کپڑوں پر تیل کے دھبے لگ جائیں تو ایک پیالے میں ٹالکم پاؤڈر میں پانی ملا کر رکھ لیں اور تیل کے داغ پر اچھی طرح لگا کر چھوڑ دیں۔ پاؤڈر تیل جذب کرلے گا۔ کچھ گھنٹوں بعد نرم دندانوں والے ٹوتھ برش سے پاؤڈر صاف کرکے شرٹ دھو لیں۔

خواتین کے مہنگے ریزر

کیا آپ جانتے ہیں خواتین کے لئے ملنے والی چند اشیاء جیسے ریزر اور ڈیونڈرینٹس وغیرہ پر پنک ٹیکس کے نام سے اضافی ٹیکس لگایا جاتا ہے؟ اس سے بچنے کے لئے مردانہ ریزر اور ڈیونڈرینٹس استعمال کیے جاسکتے ہیں جو کام بھی بہتر انداز میں انجام دیتے ہیں اور جیب پر بھاری بھی نہیں پڑتے

سخت برنی کھولنے کا طریقہ

اکثر کچن کی برنیاں سختی سے بند ہوجاتی ہیں اور جام ہوجاتی ہیں۔ ان پر مزید قوت آزمائی کے بجائے ان کو ایک منٹ تک آنچ کی گرمی دی جائے تو با آسانی کھل سکتی ہیں البتہ کہ طریقہ پلاسٹک کی برنیوں پر استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ پلاسٹک فوری طور پر جل جاتا ہے۔

جلا ہوا برتن

جلے ہوئے برتن کو دھونے سے پہلے اس میں بیکنگ سوڈا اور گرم پانی ڈال کر چھوڑ دیں۔ برتن پر جلا ہوا کھانا نرم پڑجائے گا۔ تھوڑی دیر میں عام طریقے سے دھو لیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.