انمول مونچھیں کٹوادیں تو عام آدمی بن جاؤں گا ۔۔ لمبی مونچھیں رکھنے والا یہ شخص دن میں 2 گھنٹے ان کے ساتھ کیوں گزارتا ہے؟

image

انسان کوئی بھی ہو اسے اپنی زندگی میں کسی ایک چیز سے حد سے زیادہ پیار ہوتا ہے تو بالکل ایک ایسا شخص بھی ہے جسے سب سے زیادہ اپنی مونچھوں سے پیار ہے۔ اور یہ پیار ہی تو ہے کہ آج تک انہوں نے اپنی مونچھیں کٹوائی نہیں اور اب یہ بڑھ بڑھ کر 14 انچ سے زائد لمبی ہو گئی ہیں۔

اس شخص کا نام ہے رام سنگھ چوہان جو کہ جے پور انڈیا کا رہائشی ہے۔ آپ اس کی مونچھیں دیکھ کر حیران ہی رہ جائیں گے کیوں کہ وہ 42 سالوں سے اپنی مونچھیں بڑھا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہو جائے یہ مگر اپنی ان انمول و قیمتی مونچھوں کو ہاتھ نہیں لگانے دوں گا۔

یہی نہیں ان مونچھوں کی خاص بات یہ ہے کہ اسے پکڑنے کیلئے ان کے اپنے ہاتھ کم پڑ جاتے ہیں تو گھر والے یا پھر دیگر علاقے کے لوگ اسے پھیلا کر لوگوں کو دکھاتے ہیں۔

رام سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ زندگی میں جو کچھ چاہیے تھا وہ انہیں مل گیا اور تو اور یہ روزانہ 2 گھنٹے ان مونچھوں کو سنوارنے میں لگاتے ہیں جس کے بعد مونچھوں کو گلے میں پہن کر اپنا ایک الگ انداز بنا کر گھر سے باہر نکلتے ہیں ۔ رام سنگھ کی بیوی آشا کہتی ہیں کہ ان کی ان مونچھوں سے ہم گھر والے بہت خوش ہیں کیونکہ معاشرے میں خوب عزت ملتی ہے جس سے بے انتہا خوشی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ ان کی اس کاوش کو گنیز بک آوف ورلڈ ریکارڈ والوں نے بھی سراہتے ہوئے ان کا نام 2010 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں شامل کر لیا تھا۔ لہذٰا آب رام سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس اعزاز سے خوش تو بہت ہیں اور اسے برقرار رکھنے کی بھی مکمل کوشش کریں گے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.