سڑک پر کچرا پہن کر گھومتا ہوں کیونکہ.. کپڑوں کے بجائے یہ شخص کچرا کیوں پہنتا ہے؟

image

گھر سے باہر جاتے ہوئے لوگ اچھے سے اچھا لباس زیب تن کرتے ہیں تا کہ ان کی شخصیت پروقار طریقے سے نمایاں ہو لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص لباس کی جگہ کچرے کا تھیلا پہن کر گھوم رہا ہے۔ وہ ایسا کیوں کررہا ہے؟ آئیے جانتے ہیں

کچرے کے تھیلے پہننے والے اس شخص کا نام روب گرینفیلڈ ہے البتہ لوگ انھیں "ٹریش مین" کہتے ہیں۔ بظاہر عجیب و غریب نظر آنے والے روب دراصل ماحول کو بہتر بنانے والے سماجی کارکن ہیں۔ روب کے کچرا پہننے کی وجہ لوگوں کو یہ دکھانا ہے کہ دراصل ایک شخص دن بھر میں کتنا کچرا کرتا ہے۔

لوگوں کو ان کی پھیلائی آلودگی کا احساس دلانا چاہتا ہوں

روب کہتے ہیں "ہم جو بھی کچرا کرتے ہیں ادھر ادھر پھینک دیتے ہیں وہ ہماری نظر سے دور ہوجاتا ہے اس لئے ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا کہ ایک انسان دن بھر میں کتنا کچرا پھیلاتا ہے اور اس کی وجہ سے ماحول کو کس قدر نقصان پہنچ رہا ہے۔ میں جو بھی کچرا کرتا ہوں اپنے جسم میں پہنے ہوئے تھیلوں میں ڈال دیتا ہوں۔ یہ سب کرنے کا مقصد لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی میں ان کے کردار کا احساس دلانا ہے"

1 مہینے تک کچرے کا تھیلا پہنوں گا

روب یہ کچرا پہن کر مختلف ہوٹلوں اور سڑکوں اور پارکس میں جاتے ہیں اور جو بھی ان کے لباس کے حوالے سے حیران ہو کر ان سے سوال کرے اسے وہ مکمل تفصیل سے جواب دیتے ہیں۔ روب کچرے سے بنے تھیلے ایک ماہ تک پہننے کا ارادہ رکھتے ہیں


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.