آدمی کے گھر کی دیوار سے خون نکلتا تھا اس نے دیوار توڑی تو ۔۔ جانیے کیا واقعہ پیش آیا؟

image

گھر میں اگر پر اسرار طور پر کسی قسم کی کوئی آواز سنائی آئے تو انسان ڈر جاتا ہے، خوف میں مبتلا ہوتا ہے۔ حیرت کرنے لگتا ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اگر آپ کے گھر کے کسی بھی حصے سے اچانک خون ٹپکنے لگے تو آپ کیا کریں گے؟ یقیناً ڈر جائیں گے اور ادھر ادھر بھاگ دوڑ کریں گے۔ ایسا ہی ایک امریکی شخص کے ساتھ ہوا۔

امریکی ریاست اوکلاہاما میں کینیڈی نامی ایک شخص اپنے بچوں کے ہمراہ ایک فلیٹ میں رہتا تھا۔ اچانک کچن کی دیواروں سے خون ٹپکنے لگا۔ گھر والے پریشان ہوگئے۔ کینیڈی نے پولیس کو خبر کی اور اس دیوار کو توڑا۔ جب دیوار توڑی تو اندر سے کچھ بھی نہ ملا۔ لیکن جب پولیس نے مزید تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ یہ خون اس فلیٹ کے اوپر والے فلیٹ سے نکل رہا ہے۔

کیونکہ اوپر والے فلور پر ایک شخص نے خودکشی کرلی تھی۔ آدمی نے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کی، اس کا خون بہہ کر ایک پائپ کے ذریعے نیچے کینیڈی کے گھر میں ٹپک رہا تھا۔ جس سے سب خوفزدہ تھے۔ جب یہ معاملہ حل ہو پتہ چلا کہ مرنے والے شخص کی خواہش تھی کہ وہ خودکشی کرکے اس دنیا سے جائے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.