آڑو کی گٹھلی میں بادام کے تیل والا فائدہ ۔۔ آڑو کے بیچ پھینکنے لگے ہیں تو رک جائیں پہلے ان کے یہ فائدے جان لیں

image

کھٹے میٹھے ذائقے والا آڑو قدرت کے عطا کردہ ان خزانوں میں سے ایک ہے جو کہ ذائقے اور افادیت دونوں میں بے مثال ہے۔ اکثر لوگ اس کی ترشی کی وجہ سے اس کو کھانے سے گھبراتے ہیں۔ لیکن اس کی منفرد خوشبوہر ایک کو اپنی طرف متوجہ ضرور کرتی ہے۔ اسکی غذائیت اور فوائد کی بدولت اس کو مکمل خوراک کا درجہ بھی حاصل ہے۔ اس میں موجود فائبر جسم میں موجود زہریلے مادوں کو جسم سے نکال پھینکتا ہے، یہ زہریلے مادے گردوں پر اضافی دباؤ ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔

آڑو کی گٹھلی کے فوائد:

اس کی گھٹلی کی مانگ سے ایک قسم کا تیل نکلتا ہے جو کڑوے بادام کے تیل کی طرح ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی کا تیل مختلف بیماریوں مثلا بواسیر، کان کا درد اور بہرے پن میں بے حد مفید ہے . دماغ کی گرمی اور پرانا بخار دورکرنے کے لیے بھی اس پھل کا استعمال فائدہ مند ہے

کینسر سے بچائے:

وٹامن سی اور مفید اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث آڑو کینسر کے ان زرات کی تشکیل کو روکتاہے جو کینسر کا سبب بنتے ہیں اعلیٰ فائبر پر مشتمل ہونے کے باعث بڑی آنت کے کینسر سے بچاتاہے۔

وزن کم کرے:

جو لوگ ڈائٹ کرنے کے شوقین ہیں انہیں چاہیے کہ اپنی خوراک میں آڑو کا حصہ ضرور رکھیں، ایک آڑو میں اگر کلوریز کو شمار کیا جائے تو یہ 86 کیلوریزشمارہوتی ہے۔ کم کلوریز شمار کے علاوہ آڑو میں چربی کی مقدار صفر کے قریب ہے۔آڑو کم چربی ، کم کلوریز اور دیگر صحت کے فائدے کے حساب سے آپ کی خوراک کی منصوبہ بندی کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ اینٹی اوبیسیٹی اور اینٹی انفلیمنٹری خاصیت سے بھرپور اور بڑے کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

چمکدار جھریوں سے پاک جلد کے لئے

یہ جھریوں سے پاک چمکدار جلد کیلئے بہترین پھل ہے، یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام ک لئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدارمیں وٹامن سی پایا جاتا ہے جوکہ ہماری جلد کی حفاظت کے لئے ضروری غذائیت ہے۔آڑو ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے ۔

آنکھوں کی صحت وحفاظت کے لئے

آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کے لئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال کے ایک جزوکے طور پر کرتا ہے۔ یہ آپ کی خوبصورت آنکھوں کو اس وقت اور خوبصورت بنادیتا ہے جب ان آنکھوں میں چمک بھی ہو اورنظربھی چیتے کی طرح ہو۔آڑوآنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل ہے، زیادہ تر ماہرین نے آنکھوں کی صحت مند ہونے کے لیئے قدرتی اجزاءکے طور پر گاجر کو ترجیح دی ہے لیکن ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کو بھی فعال بناتا ہے۔

آڑو کی غذائیت

آڑو کے ساتھ بہت بڑاغذائی ذخیرہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، آئرن، زنک، میگنشیئم اور کیلشیئم کا موجود ہے۔ آڑو مکمل طور پر ہمارے جسم کی فلاح کیلئے فائدہ مند مرکبات کی طویل فہرست کے ساتھ حیرت انگیز طور پر کام کرتے ہیں۔ آڑو کو اپنی روزمرہ کھانے میں یا سلاد میں بھی شامل کی جاسکتا ہے۔ مختلف میٹھوں میں بھی اس کے استعمال سے انفرادیت پیدا کی جاسکتی ہے۔

آڑو کے نقصانات:

آڑو کا چھلکا مخملی ہوتا ہے بہت سے لوگوں کو اس سے الرجی بھی ہو جاتی ہے۔ اکثر اس سے حلق میں کھجلی جیسا احساس بھی ہوتا ہے۔ اس میں مٹھاس کافی مقدار میں موجود ہوتی ہے۔۔ آڑو کی ترشی اکثر اوقات تیزابیت بھی سبب بن سکتی ہے اس لئے ایسیڈٹی کے مریض اس کو استعمال نہ کریں۔ زیادہ استعمال سے بدہضمی بھی ہو سکتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.