50 ہزار گرے ہوئے ملے تو فوراً تھانے میں دے دئیے۔۔ 7 سالہ مسلمان بچہ ہیرو بن گیا! رجنی کانت نے کس تحفے سے نواز دیا؟

image

دنیا میں جہاں بہت زیادہ نفرت ہے وہیں کچھ لوگ ایسی مثال قائم کر دیتے ہیں جس سے احساس ہوتا کہ انسانیت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ کچھ عرصہ پہلے بھارت میں پیش آیا جس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ اس خبر کا مرکز ایک ننھا سا مسلمان بچہ تھا جس کے بلند کردار نے لوگوں کے دل جیت لئے۔

بچے کا کارنامہ

واقعہ کچھ یوں ہے کہ بھارت کے 7 سالہ محمد یاسین کو سڑک پر 50 ہزار روپے پڑے ہوئے ملے جو انھوں نے اپنے اسکول پرنسپل کو یہ کہہ کر دے دئیے کہ یہ مجھے سڑک پر ملے تھے اور یہ میرے نہیں ہیں لہٰذا پیسوں کو اس کے مالک تک پہنچا دیں۔ اسکول کے پرنسپل نے یہ پیسے قریبی تھانے جا کر جمع کروادئیے۔ جب پولیس والے کو پوری کہانی کا علم ہوا تو وہ بہت خوش ہوا اور بچے کے کارنامے کو میڈیا کے سامنے لایا گیا۔ پولیس ایس ایچ او نے بچے سے پوچھا کہ اس کی جو خواہش ہے وہ بتادے وہ اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد محمد یاسی نے سپر اسٹار رجنی کانت سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ رجنی کانت تک جب بچے کی اس خواہش کی اطلاع ہنچی اور انھوں نے اس کی ایمانداری کا واقعہ سنا تو محمد یاسین کی ایمانداری نے ان کا دل ہی جیت لیا۔

رجنی کانت نے بچے کے لئے کیا کہا؟

رجنی کانت نے کلاس ٹو کے طالب علم محمد یاسین اور ان کے خاندان کو اپنے گھر دعوت پر بلایا اور انھیں خوب سراہا۔ رجنی کانت نے کہا کہ “اس دور میں جہاں لوگ تھوڑے سے پیسوں کے لئے بھی دھوکہ دیتے ہیں، چوری کرتے ہیں اور مار پیٹ کرتے ہیں وہیں اس بچے نے اتنی بڑی رقم یہ کہہ کر واپس کر دی کہ یہ اس کے پیسے نہیں ہیں“

تعلیم کا خرچہ میں اٹھاؤں گا

اتنا ہی نہیں بلکہ رجنی کانت نے بچے کے والدین سے یہ بھی کہا کہ بڑا ہو کر محمد یاسین جو بھی پڑھنا چاہے گا اس کی تعلیم کا سارا خرچ میں اٹھاؤں گا اور اس کی سرپرستی کروں گا“ یہ واقعہ بھارت میں ایمانداری کی بہترین مثال کے طور پر کئی سال گزرنے کے بعد بھی مقبول ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.