اب فریج کرے گا کمال کی کولنگ ۔۔ شدید گرمی میں فریج کی ایسی سیٹنگ کا آزمودہ طریقہ جس سے بجلی کا بل کم آئے

image

گرمیوں میں فریج کو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت طلب ہوتی ہے۔ اور اگر ایسا نہ کیا جائے تو اس صورت میں اس مشین کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کیونکہ شہر کراچی میں آئے روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے فریج بار بار بند کھول ہونے کے باعث اس کی کولنگ متاثر ہوتی ہے۔

ایسے میں گرم موسم میں فریج کی دیکھ بھال زیادہ کرنی پڑتی ہے۔ آج 'ہماری ویب' ڈاٹ کام آپ کو فریج کے تھرموسٹیٹ کی درست ترتیب کے حوالے سے کچھ ٹپس فراہم کرے گی جس سے آپ کا وقت اور پیسہ بھی محفوظ رہے گا۔

کیونکہ فریج کی تکنیکی خرابی پر گھر کے صارفین فریج مکینک کو گھر بلاتے ہیں جوہزاروں روپے وصول کر لیتا ہے تو اس لیے آپ کی آسانی کے لیے کارآمد ٹپس لے کر آئے ہیں جو آپ گھر بیٹھے خود بھی کرسکتے ہیں۔

*تھرموسٹیٹ کی سیٹنگ کیسے ہوگی؟

ریفریجریٹر کے اندر تھرموسٹیٹ کے سلجھاؤ کے مطابق کولنگ مکمل ہوجاتی ہے تو فریج ٹرپ کرجاتا ہے۔

فریج کے تھرموسٹیٹ میں 7 پوائنٹس ہوتے ہیں جس میں صفر پوائنٹ سب سے کم ہوتا ہے۔ اگر باہر کا درجہ حرارت 15 ڈگری سے کم ہے تو تھرموسٹیٹ کو دو سے تین پوزیشن کے درمیان رکھیں گے۔

اور اگر باہر کا درجہ حرارت 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے تو آپ اسے تین سے چار پوزیشن کے پوائٹس تک رکھیں گے۔ چیزیں زیادہ ٹھنڈی ہورہی ہیں تو تین پر لے آئیں کم ٹھنڈی ہونے پر 4 پر۔ جبکہ 30 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے موسم میں فریج کا تھرموسٹیٹ 6 سے 5 پوائنٹ کے درمیان رکھیں۔

یہ تکنیک فریج بنانے والی کمپنیاں خود تجویز کرتی ہیں۔ لیکن یہاں ایک بونس ٹپ بھی آپ کو بتائیں گے جس سے آپ کو تھرموسٹیٹ باہر کے موسم کے مطابق گھمانا ہوگا۔

آپ نے بس اتنا کرنا ہے کہ ہر پوائنٹ کے بعد صفر (زیرو) لکھ دی اور جو بھی باہر کا موسم ہوگا درجہ حرارت دیکھتے ہوئے صارفین کو تھرموسٹیٹ پوائنٹس کے درمیان میں رکھنا ہے جس سے آپ کا فریج ہر موسم کے اعتبار سے بہترین کولنگ کرے گا۔

اس عمل سے بجلی کے بل میں بھی کمی پیشی ہوگی۔

مزید سمجھنے کے لیے نیچے دی گئی ویڈیو کو اچھی طرح دیکھ لیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.