ملی نغمہ سنتے ہی مریم نواز کے رو پڑیں ۔۔ مریم نواز اپنی ٹیم سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہوگئیں ، ویڈیو

image

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جس میں انہیں پاکستان کے ملی نغمہ' یہ وطن تمہارا ہے' گنگناتے ہوئے دیکھا گیا جس دوران اُن کے آنسو جاری ہوگئے۔

گذشتہ روز نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی انسٹاگرام ٹیم سے ملاقات کی جہاں انہوں نے انسٹا صارفین کی طرف سے کئیے جانے والے سوالوں کے جواب دئیے۔

‏ مریم نواز کی جانب سے انسٹاگرام کی ٹیم سے ملاقات کے انہوں نے اپنے والد نواز شریف کو بھی ویڈیو کال پر آن لائن لیا جنہیں ان کے چاہنے والوں نے دیکھا اور انہیں پاکستان واپس لوٹ آنے کا کہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کے ہمراہ مسلیم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری، پرویز رشید اور دیگر کارکنان شامل ہوتے ہیں۔

مریم نواز کی اس وائرل ہونے والی ویڈیو پر ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔ آخر میں مریم نواز نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ گروپ سیلفی بھی کھنچوائی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.