فریج کے اوپر والے حصے میں موٹی برف نکال لیں ورنہ فریج خراب بھی ہوسکتا ہے؟ جانیے اس کے گھریلو طریقے جو بچائے آپ کے ہزاروں روپے

image

دوسرے الیکٹرانک آئٹمز کی طرح فریج بھی زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے۔ لیکن فریج کا استعمال کرنے کے ساتھ اس کی دیکھ بھال کا ذمہ بھی صارف کے دھیان میں ہونا ضروری ہے۔

ہر گھر میں یہ سہولت موجود ہی ہوتی ہے اور کئی بار اس میں مختلف تکنیکی مسائل سامنے آتے رہتے ہیں جس میں ایک مسئلہ صارفین کو یہ بھی پیش آتا ہے وہ یہ کہ فریج کے اُوپر والے خانے یعنی فریزر میں موٹی برف جم جاتی ہیں جس کے اندر موجود اشیاء برف میں دھنس جاتی ہیں۔

بعد ازاں فریج صحیح طور پر کام کرنا بند کردیتا ہے اور گھریلو صارفین اس کی مرمت کے لیے مکینک کو گھر بلاتے ہیں جو ہزاروں روپے وصول کرلیتا ہے۔

آج 'ہماری ویب' ڈاٹ کام آپ کو فریج کی پلیٹس پر اضافی برف جمنے کی وجوہات اور اس کے حل سے متعلق گھریلو طریقے بتائے گی جو آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوگی اور آپ کا خرچہ بھی بچ جائے گا۔

اوپری حصے میں اضافی برف کیوں جم جاتی ہے؟

فریزر میں گیس کی اضافی مقدار جمع ہونے اور کمپریسر کے مستقل چلنے کے باعث زیادہ برف جمتی ہے۔ ایک وجہ تھرموسٹیٹ کی سیٹنگ زیادہ بڑھا دینے کی وجہ بھی ہوتی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ فریج کو درست طریقے سے بند نہ کرنے کی وجہ سے بھی برف اندر ہی جم جاتی ہے بجائے اس کے کہ وہ کولنگ کرے اور جتنی مرتبہ فریج کا دروازہ کھلتا ہے اس کے پریشر بڑھنے کی وجہ سے بھی برف پلیٹ پر جمع ہونے لگ جاتی ہے۔

*فریج کی برف ختم کرنے کا آسان طریقہ

سب سے پہلے اپنے فریج کا سوئچ بند کردیں اور سارا سامان باہر نکال لیں۔ فریج میں موجود تمام شیلوز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔ پھر اپنا ہئیر ڈرائیر لیں اور اس کی مدد سے جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری آپ کے فریزر میں جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کا فریج صاف ہوجائے گا۔

*سخت برف ہٹانے کا طریقہ

یہ طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔ آپ نے بس اتنا کرنا ہے کہ اپنے فریج کو رات بھر کے لیے بند کرکے چھوڑ دیں۔ تو اس سے برف کی سختی ٹوٹ جائے گی۔

*فریج سے بدبو ختم کرنے کا گھریلو طریقہ

ایک رات پہلے فریج میں دو چمچ بیکنگ سوڈا ایک پلیٹ میں ڈال کر رکھ لیں اور پلیٹ کو ڈھک کر نہ رکھیں بلکہ کھلا رکھیں۔ اگلے دن دھونے سے قبل ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں وہ بیکنگ سوڈا ڈالیں جو فریج میں پلیٹ میں رات بھر رکھا ہوا تھا اور ساتھ ہی اس میں واشنگ سرف ڈال کر مکس کرلیں۔بعد ازاں پانی سے دھولیں جس سے بدبو بھی ختم ہوجائے گی اور آپ کا فریج بھی صاف ہوجائے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.