کیا آپ بھی لیچی کھاتے ہیں؟ اگر نہیں تو ایک بار اس چھوٹے دانے کے 5 زبردست فائدے جان لیں

image

عام طور پر پھل تو سارے ہی اچھے ہوتے ہیں لیکن کچھ پھل ایسے ہیں جو کہ خاص موسم میں ہی اچھے لگتے ہیں، لیچی بھی انہی میں سے ایک ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو لیچی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

میٹھے اور رسیلے پھل کے طور پر یاد کی جانے والی لیچی عام طور پر گلابی اور لال رنگ کی ہوتی ہے، اس کے اوپر موجود چھلکے کو ہٹا کر کھایا جاتا ہے۔

جبکہ لیچی کو آئس کریم اور جوس میں شامل کیا جاتا ہے، لیچی میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنڈس موجود ہوتے ہیں۔

ہیلتھ لائن نامی ویب سائٹ کے مطابق لیچی میں موجود پوٹیشئم، کاپر، وٹامن سی اور روٹن دل کے امراض، کینسر اور ذیابطیس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

دوسری جانب جگر کے کینسر کے خلاف بھی یہ چھوٹا سا پھل کار آمد ہو سکتا ہے۔ نیوٹریئنٹس کی موجودگی خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق حاملہ خواتین لیچی کے استعمال سے گریز کریں۔

ہاضمے کو بہتر بنانے میں اور وائرس کے خلاف بھی لیچی موثر ثابت ہو سکتی ہے، ساتھ ہی ساتھ بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے میں بھی لیچی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

جلد کو خوبصورت بنانے اور اسے تازگی بخشنے میں بھی لیچی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts