لمبی قطار نہ طویل انتظار۔کیا واقعی اب پاکستان میں گاڑیاں فون سے بھی جلدی چارج ہونگی؟

image

کراچی: صدر کے علاقے میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا، اسٹیشن میں 160 کلو واٹ فاسٹ چارجنگ کی صلاحیت ہے جو صرف 15 منٹ میں کاروں کو چارج کرتا ہے، ای وی اسٹیشن کا افتتاح جرمن سفیر کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ جن لوگوں کو مہنگائی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے ان کے لیے الیکٹرک وہیکل موزوں ہے، یہ ماحول دوست عمل بھی ہے۔

ہم رینیوبل انرجی کہ جانب بھی جارہے ہیں کیونکہ بچت کے ساتھ اس کے اور بھی بہت فائدے ہیں۔ ہمیں اپنا ذہن بنانے کی ضرورت ہے، اس طرح کے چارجنگ اسٹیشن بچت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ سیمنز اور لبرا کو آفر کرتا ہوں کہ شہر کے مقامات کی نشاندہی کریں، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسٹیشن بناسکتے ہیں۔

سی ای اولبرا چارجنگ حب عبدالحسیب خان نے بتایا کہ چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں 2ہزار جبکہ بڑی گاڑیاں 4 ہزار روپے میں چارج ہوسکیں گی، اس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی فروغ پارہی ہے، اس سے درآمدی بل میں کمی ہوگی اور سی این جی کے مسائل سے کسی حد تک چھٹکارا مل سکے۔

اس موقع پر سی ای او سیمنز مارکس اسٹو مائیر کا کہنا تھا کہ کہ یہ الیکٹرک کاریں پاکستان کے لیے نئی تھیں، آج یہاں یہ افتتاح ہونا بہت بڑا قدم ہے، اب لوگوں کو چارجنگ اسٹیشن پر دو سے تین گھنٹے نہیں دینے پڑیں گے۔

مارکس اسٹومائیر نے کہا کہ اس بیٹری کی خاصیت ہے کہ یہ اچھا لائف ٹائم دے گی، ہائی ویز پر بھی ایسے اسٹیشن کی ضرورت ہے جبکہ لمبے سفر پر جانے والے بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.