یہ لوگ کالی چائے پیتے ہیں اور کام کی جگہ کو صاف نہیں کرتے کیونکہ ۔۔ ترکی کے وہ حیران کن حقائق جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنے ہوں گے

image

ترکی ایک اسلامک ملک ہے لیکن اس سے زیادہ آپ اس کے بارے میں نہیں جانتے ہوں گے آج ہم آپ کو کچھ ایسے دلچسپ و منفرد حقائق بتائیں گے جسے سننے کے بعد ضرور ترکی جانا چاہیں گے۔ آئیے جانتے ہیں۔

ترکی کی تاریخ:

ترکی کا پرانا نام اناطولیہ ہے اور اب سرکاری نام اسلامی جمہوریہ ترکی ہے ۔یہ 29 اکتوبر 1923 کو جمہوریہ بنا اس سے پہلے یونانی، فارسی، رومی اور سلطنت عثمانیہ کے لوگوں نے یہاں حکومت کی۔

ترکی کے 2 دارلحکومت ہیں یعنی کہ انقرہ اور استنبول۔ یہاں کی قومی زبان ترکی،کرنسی لیرا ہے، یہاں زیادہ تر لوگ مسلمان ہیں جبکہ ان کا قومی کھیل آئل ریسلنگ ہے جس میں پہلوانوں نے حد سے زیادہ جسم پر آئل لگا رکھا ہوتا ہے۔

چائے پینا:

یہاں کے لوگ بہت زیادہ چائے پیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ترکی کے لوگ پوری دنیا میں چائے پینے میں پہلے نمبر پر ہیں لیکن انکی چائے ہمارے پاکستان کی طرح چینی، دودھ اور پتی سے مل کر نہیں بنتی۔

بلکہ یہ ایک ایسی چائے پیتے ہیں جس کا رنگ کالا ہوتا ہے، کچھ لوگ اسے کہتے ہیں کہ یہ قہوہ ہے تو کچھ یہ کہتے ہیں کہ یہ "بلیک کافی" ہے۔لیکن اصل میں یہ قہوہ ہی ہے۔

ترکی کے لوگ دکان صبح کی بجائے کب صاف کرتے ہیں:

تقریباََ سب ہی ممالک خصوصاََ پاکستان میں تو یہی رواج ہے کہ لوگ جب صبح اپنی دوکانوں میں آتے ہیں تو دکانیں، مارکیٹیں صاف کرتے ہیں اور پھر کام کرتے ہیں لیکن یہاں پر لوگ رات کو جاتے ہوئے دوکانوں اور مارکیٹوں کو صاف کرتے ہیں۔

ہر وقت ہاتھ میں تسبیح ہوتی ہے تو یہ اس میں کیا پڑھتے ہیں:

ترکی کے لوگوں کے ہاتھوں میں ہر وقت تسبیح ہوتی ہے لیکن یہ دیکھا گیا ہے کہ یہ کسی سے بات بھی کر رہے ہوں تو بھی یہ تسبیح کے دانے پھیرتے رہتے ہیں اب معلوم نہیں کہ یہ بات تو کسی اور سے کر رہے ہوتے ہیں تو ایسی صورتحال میں تسبیح میں پڑھتے کیا ہیں۔

جس ٹشو سے منہ صاف کیا اسی سے جوتا صاف کر لیا اور موبائل پینٹ میں کہاں رکھتے ہیں:

یہاں کا کھانا بھی بہت مشہور ہے جب آپ کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں جائیں گے تو دیکھیں گے کہ یہاں کے لوگ تو جس ٹشو سے منہ صاف کرتے ہیں اسی سے جوتا بھی صاف کرتے ہیں۔ایک روایت یہ بھی ہے کہ یہاں کے لوگ اپنا موبائل فون ہمیشہ ہی پینٹ کی پیچھے والی جیب میں رکھتے ہیں جس میں عموماَ لوگ اپنا پرس وغیرہ رکھتے ہیں۔

شراب پینا جائز ہے؟ اور سڑکوں پر ہارن کیوں بجاتے ہیں:

ترکی وہ پہلا اسلامی ملک ہے جہاں شراب پینا جائز ہے اور یہاں کئی قسموں کی شرابیں بھی ملتی ہیں یہی نہیں بلکہ یہاں کے لوگ جب شادی کرتے ہیں تو سڑکوں پر کافی دیر تک ہارن بجاتے ہیں اور جہاں جہاں سے گزرتے ہیں ہارن بجاتے ہوئے ہی جاتے ہیں۔

اگر آپ کبھی ترکی کا دورہ کریں گے تو گھر بیٹھے جب ہارن کی آواز آئے تو سمجھ جائے کہ کسی کی شادی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.