فالج بھی اللہ کے گھر جانے سے روک نہ سکا، معذور روسی مسلمان نوجوان کی مفت حج کی خواہش کیسے پوری ہوئی؟

image

ریاض: سعودی عرب کی طرف معذور افراد کے حج پروگرام کے تحت 300 معذور عازمین حج جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچے کے بعد مکہ معظمہ روانہ ہوگئے جہاں فریضہ حج اداکریں گے۔

معذوری سے دوچار عازمین میں بصری، سمعی، گویائی اور جسمانی حرکت سے محروم عازمین شامل ہیں،اندرون اور بیرون ملک سے آنیوالے معذور عازمین حج سعودی عرب کے سرکاری مہمان ہیں اور ان کے حج کے تمام اخراجات سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ ادا کرے گی۔

اس اقدام کا مقصد وژن 2030 کے مطابق مملکت کی حکومت کی طرف سے اس قیمتی گروپ کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حصے کے طور پر معذور اور یتیم افراد کو آسانی اور سہولت کے ساتھ حج کرنے کے قابل بنانا ہے۔

اس سال حج کی سعادت حاصل کرنیوالے تین سو معذور مسلمان عازمین حج میں روس سے تعلق رکھنے والے سبیر بھی شامل ہیں۔وہیل چیئرپر موجود سبیرکا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ اللہ مجھے شفا دے اور میں چل کراللہ کے گھر کا دیدار کروں مگر اللہ نے مجھے معذوری میں بھی اپنے گھر کی زیارت کی توفیق دی۔

اکیس سالہ روسی حاجی "سبیر" کا کہنا ہے کہ وہ پیدائش سے ہی مکمل طور پر فالج کا شکار ہے اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میں مکہ مکرمہ گیا ہوں۔ خدا پرمجھے بہت بھروسہ ہے۔ ایک دن میں خود اپنے پیروں پر چلوں گا۔

سبیر نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر بے حد مسرت کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے یہ سفر آسان کر دیا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے حج کے اخراجات اٹھانے اور سعودی عوام کی طرف سے مہمان نوازی پر بے حد شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں وہیل چیئر پر ہوں لیکن حج کی سہولت کے لیے سب کچھ تیار ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.