اٹھتے بیٹھے گھٹنوں سے آوازیں آتی ہیں ۔۔ جانیے گھٹنوں سے آنے والی آوازیں کون سی خطرناک بیماری میں مبتلا کر سکتی ہیں؟

image

دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو صارفین کو حیرت زدہ بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ گھٹنوں میں سے آواز کیوں آتی ہے؟

اکثر نماز پڑھتے وقت یا پھر زمین پر بیٹھتے وقت گھٹنوں سے آوازیں آتی ہیں، لیکن دراصل یہ آواز آتی کیوں ہے؟ کیا کسی نے کبھی غور کیا ہے؟

دراصل ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ بعض اوقات گھٹنوں کے درمیان جوڑ بڑھ جانے کی وجہ سے یا پھر جوڑ صحیح جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

ایسا اس لیے بھی ہو سکتا ہے کہ اگر آپ کے گھٹنوں کے گرد غیر ضروری پٹھنے بن جاتے ہیں، اگر آپ کے گھٹنوں کے گرد چوٹ لگی ہو، اور اس کا مناسب علاج نہ ہوا ہو، تو یہ صورتحال اس طرح خطرناک ہو سکتی ہے کہ آپ کے گھٹنے کے ارد گرد غیر ضروری پٹھے بننے کا سبب بن سکتا ہے۔

چونکہ یہ غیر ضروری پٹھے گھٹنوں کے کچھ حصوں کے ساتھ الجھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے ٹک ٹک کی آوازیں آنے لگتی ہیں۔

امریکا کے بیلر کالج کے محققین نے لوگوں کے ایک بڑے گروپ کے مابین مطالعہ کروایا جن کے گھٹنوں سے چٹخنے کی آوازیں باقاعدگی سے آتی تھیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 75 فیصد لوگوں کو اوسٹیو آرتھرائیٹس تھا ، جس کا مطلب ہے کہ ان کے جوڑ چڑھے ہوئے تھے۔

آرتھرائیٹس ہونے سے سوزش اور ٹیڑھا پن ہوسکتا ہے جس کے سبب حرکت کی صورت میں ٹک ٹک کی آوزیں آسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ، اس تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جن لوگوں کے بعض اوقات گھٹنوں سے

چٹحنے کی آوازیں آتی ہیں وہ ایک سال میں تقریبا دو مرتبہ گٹھیا کی تکلیف دہ درد سے گزرتےہیں۔ جوکہ اچھی علامت نہیں۔ خوش قسمتی سے گھٹنوں سے چٹخ جیسی آواز پیدا ہونا بہت زیادہ خطرناک بات بھی نہیں ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے آپ چند ضروری چیزیں کرسکتے ہیں کہ آسٹیو ارتھرائٹس یا باقاعدگی سے گٹھیا پیدا ہونے کا خطرہ ہر ممکن حد تک کم ہوسکے۔ مثال کے طور پر ،روزانہ ورزش کرنے سے آپ کو اس مسئلے سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ روزانہ سائیکل چلانے سے بھی گھٹنے سے نکلنے والی آوازوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.