چڑچڑا پن ختم ہو سکتا ہے ۔۔ کیلا کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ سائنس کا دلچسپ انکشاف

image

پھل اور سبزیاں آپ کے موڈ کو تبدیل کر سکتی ہیں، ظاہر ہے جو پھل آپ کو پسند ہے وہ آپ شوق سے کھاتے ہیں تو خوش ہو جاتے ہیں، لیکن سائنس اس حوالے سے دلچسپ رائے رکھتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کیلے سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

کیلا عام طور پر ہر دوسرے شخص کی پسند ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ نہ زیادہ میٹھا اور نہ زیادہ کھٹا، لیکن نرم پھل جو کھانے والے کو لطف دیتا ہے۔

لیکن اب سائنس کا کہنا ہے کہ کیلے انسان کے موڈ کو بھی تبدیل کر سکتا ہے۔ چڑچڑے پن، غصے اور مایوسی کیسے موڈ پر بھی کیلا اثر انداز ہو سکتا ہے۔

ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ کیلا Tryptophan پر اثر انداز ہوتا ہے جو کہ ایک قسم کا Amino Acid ہے۔ جو کہ آپ میں سروٹونین کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے، جس سے آپ کو موڈ بہتر ہوتا ہے۔

Tryptophan آپ کو کھانا کھانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے اور ساتھ ہی بہترین نیند کے لیے بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

جرنل آف ایگری کلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی ریسرچ کے مطابق کیلے میں 10 ایم جی تک ڈوپامائن ہوتا ہے، جو کہ نیوروٹرانسمٹر ہے۔ یہ دراصل آپ کو پُر سکون رہنے، خوشی محسوس کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

دوسری جانب ڈوپامائن کی کمی سے انسان میں نیند کی کمی، توجہ دینے میں کمی، موڈ خراب جیسے شکایات بھی آ سکتی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts