جہاز کی سیٹ کے نیچے یہ خفیہ بٹن کیا کام کرتا ہے؟ وہ راز جو اکثر لوگوں کو معلوم نہیں، جانئے اس بٹن کے بارے میں جو آپ کی مشکل آسان کرے

image

لوگ جہاز میں سفر کرتے ہیں جس کے بعد اُن کی معلومات میں اِضافہ ہوتا رہتا ہے کہ جہاز کے اندر کیا کیا چیزیں موجود ہوتی ہیں۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام آپ کو ہر طرح کی اہم معلومات فراہم کرتی آئی ہے وہیں جہاز اور اس سے متعلقہ چیزوں سے متعلق بھی کئی دلچسپ چیزیں اور راز آپ کے سامنے پیش کرچکی ہے۔

لیکن جہاز میں چھپا ایک راز جس کے بارے میں شاید وہی جانتا ہوگا جو اس چیز کا استعمال کرچکا ہوگا ،علاوہ ازیں بہت سے لوگوں کو اس حوالے سے علم نہیں ہوگا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ جہاز میں مسافروں کی نشت (Seat) کے نیچے چھپا بٹن کیا کام کرتا ہے؟ یہ سوال سننے کے بہت سے صارفین سوچ میں پڑ گئے ہوں گے کہ آخر جہاز کی نشتوں کے نیچے کونسا بٹن چھپا ہوتا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ بٹن کیا کام کرتا ہے۔

طیارے میں مسافروں کی سیٹ کے بیرونی یعنی آرم ریسٹ (Armrest) کے نیچے ایک خفیہ بٹن موجود ہوتا ہے جو آپ کو زیادہ جگہ فراہم کر سکتا ہے۔

جب آپ کو سیٹ سے کھڑے ہونے اور اوور ہیڈ بن (Overhead Bin) سے اپنا سامان اٹھانے کے لیے مزید جگہ کی ضرورت ہو تو فلائٹ کے اختتام پر اس بٹن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس بٹن کو دبانے سے آپ کی نشت یعنی جہاں آپ اپنا ہاتھ رکھتے ہیں وہ اوپر کی جانب اٹھ جاتا ہے جس کے بعد آپ اپنی ٹانگیں باہر نکال کر آرام سے کھل کر بیٹھ سکتے ہیں۔ مذکورہ بٹن آرم ریسٹ کے بالکل نیچے موجود ہوتا ہے۔

یقیناً بہت سے لوگوں کو اس خفیہ بٹن کے حوالے سے معلوم نہیں ہوگا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts