بادل سمندر سے کیسے پانی بھرتے ہیں؟ ۔۔ حیران کرنے والی ویڈیو آپ بھی دیکھیں

image

پاکستان میں ان دنوں مون سون کا سیزن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور پورے ملک میں بادل خوب بارشیں برسارہے ہیں، ایسے میں بارش سے جڑی اکثر دلچسپ و عجیب چیزیں بھی دیکھنے میں آتی ہیں، جیسا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا جیسے بادل سمندر سے پانی لے رہے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے منظر کو واٹر سپاؤٹس کہتے ہیں، ماہرین کے مطابق اس میں کوئی پانی اُٹھ اُٹھ کے بادلوں میں نہیں جارہا ہے اور بادلوں کو بھرا نہیں جارہا۔ یہ ایک قدرتی امر ہے اور اس قسم کے سسٹم زمین پر بھی بنتے جن کو ٹورنیڈو کہتے ہیں۔ جب امریکہ میں ٹورنیڈوز بنتے ہیں تو شہروں دیہاتوں میں موجود سائیرن شور کر کرکے لوگوں کو بتاتے ہیں محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ واٹر سپاؤٹس سے پانی بادلوں میں بھرا جاتا ہے۔ جب سورج سمندروں کو گرم کرتا ہے تو آبی بخارات کے پراسس سے اوپر اُٹھتے ہیں اور یوں بادل بنتے ہیں ۔ بادلوں میں ٹرکوں کے ٹرک پانی نہیں بھرتے ہیں اور نہ ہی ان میں ٹھاٹھیں مارتا پانی بھرا ہوتا ہے۔

واٹر اسپاؤٹس ہمیشہ تیزی سے بڑھتے ہوئے بادل کے ذریعہ تیار ہوتے ہیں اوربہت سی شکلیں لے سکتے ہیں اور اکثر ایک سیریز میں پائے جاتے ہیں، جسے واٹر اسپاؤٹ فیملی کہا جاتا ہے، جو اوپر کی طرف بڑھنے والے ہوا کے کرنٹ سے پیدا ہوتا ہے۔ واٹر اسپاؤٹس کا دیگر ماحولیاتی مظاہر جیسے بگولے، بھنور اور آگ کے طوفان سے گہرا تعلق ہے۔

یہ حالیہ برسوں میں ہی ہوا ہے کہ واٹر اسپاؤٹس کے کچھ واقعات کا پردہ فاش کیا گیا ہے، حالانکہ قدیم زمانے سے ہی واٹر اسپاؤٹس کو جانا جاتا اور ان پر تبصرہ کیا جاتا رہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts