ثانوی تعلیمی بورڈنے دہم جماعت جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا

image

ثانوی تعلیمی بورڈنے دہم جماعت جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ)اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات نہم و دہم2022کے نتائج کا اعلان کر دیا، سید شرف علی شاہ

نتائج کو جلد از جلد جاری کرنے میں اساتذہ کرام و بورڈ کے عملے نے شب و روز امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا، سید محمد علی شائق طلباء و طالبات کے وسیع تر مفاد میں صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں نتائج کا اجراء سب سے پہلے میٹرک بورڈ کراچی نے کیا، عمران طارق

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات اور قائم مقام سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق کی بھرپور معاونت وماہرانہ مشاورت سے قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے طلباء و طالبات کے وسیع تر مفاد کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے پہلے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات نہم و دہم برائے سال2022ء کے نتائج کے اجراء کا اعلان کر دیا۔

یہ نتائج آپ ہماری ویب پر بھی دیکھ سکتے ہیں. جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات میں 16880 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 16454امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔نتائج کے مطابق جنرل گروپ میں باغ ِ ہالار گرلز سیکنڈری اسکول نشتر روڈ کی مدحت بنت محمد اسلم رول نمبر554226 نے 92 فیصد نمبرزحاصل کر کے پہلی، ٹریو گائیڈ گرامر سیکنڈری اسکول لیاری کی حافظہ منہال اعجاز پاریکھ بنت اعجازرو ل نمبر 556222 نے 91.63 فیصد نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ سٹیزن سیکنڈری اسکول گرلز کیمپس باتھ آئی لینڈ کی حبا ضیا بنت محمد ضیاء الرحمن رول نمبر 554268نے 91.27 فیصد نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

۔ تفصیلات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر میں 11258امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں 2976طلباء اور 8282طالبات شامل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 76.72فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 255اے ون گریڈ، 1438 اے گریڈ، 2563 بی گریڈ، 2781 سی گریڈ، 1363 ڈی گریڈاور 68نے ای گریڈحاصل کیا۔ اسی طرح پرائیویٹ جنرل گروپ میں 5622امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 5417 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں 3912 طلباء اور 1710طالبات شامل ہیں۔ پرائیویٹ گروپ میں کامیابی کا تناسب 55.34فیصد رہا۔کامیاب امیدواروں میں 36اے ون گریڈ، 233 اے گریڈ، 824بی گریڈ، 1137سی گریڈ، 586 ڈی گریڈاور 30 نے ای گریڈحاصل کیا۔ تمام جنرل ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 69.69 فیصد رہا۔

مزید براَں سماعت و گویائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات میں کمل کمار ولد اشوک کمار نے 90.8 فیصد نمبرز کے ساتھ پہلی، مریم عزیز بنت عزیز احمد نے 89 فیصد نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ فرح بنت اسرار احمد نے 88.8 فیصد نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی یہ تینوں پوزیشنیز ابساء اسکول ڈیفنس کورنگی روڈ کے طلباء و طالبات نے حاصل کیں۔

صوبہ بھر میں قلیل مدت میں سب سے پہلے نتائج کے اجراء پر چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے ناظم امتحانات کی شب و روز محنت اور قائم مقام سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق کی ماہرانہ مشاورت کو سراہتے ہوئے تعریفی کلمات ادا کئے جبکہ رزلٹ کمیٹی کے تمام اراکین نے قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق کیلئے تعریفی سند بھی جاری کی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.