دو بار خلاء میں گیا اور افغان چائے بھی بنائی ۔۔جانئے خلاء میں پشتو زبان بولنے والے پہلے پٹھان کون تھے؟

image

پختون قوم کو بہت محنت کش اور بہادر قوم مانا جاتا اور شائد بہت کم لوگ یہ جانتے ہونگے کہ ایک پٹھان ناصرف خلاء کا سفر کرچکا ہے بلکہ خلاء میں پشتو بول کر اپنی زبان کو ہمیشہ کیلئے تاریخ میں امر کرچکا ہے۔

عبدالاحد مومند پہلے افغان پختون ہیں جو 1988 میں خلاء میں گئے، عبدالاحد مومند 1959 میں افغانستان کے صوبے غزنی کے ایک چھوٹے سے قصبے سردیبند میں پیدا ہوئے۔

عبدالاحد مومند 17 سال کی عمر میں کابل پولیٹیکنک یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد سوویت یونین میں پائلٹ بننے کی تربیت کے لیے چلے گئے۔ 1981 میں افغانستان واپسی پر افغان فضائیہ میں پائلٹ بھرتی ہوئے اور پھر ترقی پاتے چیف نیویگیٹر کے عہدے تک پہنچ گئے۔ 1984 میں دوبارہ سویت یونین کی گارگیرین ائیرفورس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے چلے گئے۔

یہاں 1987 میں تربیت کے کچھ ہی عرصے بعد انکی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث انہیں سوویت یونین کے پراجیکٹ کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ خلابازی میں کچھ عرصہ تربیت کے بعد 1988 میں یہ سوویت کمانڈر ولادمیر لِیخوف کے قیادت میں تین رکنی انسانی مشن کا حصہ بنے جو 29 اگست 1988 کو سوویت سپیس کرافٹ Soyuz TM-6 کے ذریعے سوویت خلائی اسٹیشن MIRکو روانہ ہوا۔

عبدالاحد مومند سلطان بن سلمان آل سعود، محمد فارس اور موسیٰ منروف کے بعد خلاء کا دورہ کرنے والے پہلے افغان شہری اور چوتھے مسلمان بن گئے۔

نو دن خلائی اسٹیشن MIRپر رہنے کے دوران اُنہوں نے مختلف سائنسی تجربات کیے جن میں انسانی جسم پر خلاء کا اثر، فلکی مشاہدات وغیرہ شامل تھے۔ اس مشن کے دوران خلاء سے اُنہوں نے اپنے وطن افغانستان کی تصاویر بھی لیں اور دلچسپ بات کہ اسٹیشن پر موجود ممبران کے لیے خلا میں افغان چائے بھی تیار کی۔

اُنہوں نے اس وقت کے افغان صدر نجیب اللہ سے بھی ویڈیو کانفرنس کی۔ اس دوران صدارتی محل میں انکی والدہ بھی موجود تھیں جن سے انہوں نے پشتو زبان میں گفتگو کی۔ یوں پشتو خلاء میں بولی جانے والی چوتھی زبان بن گئی۔ اُنہیں 7 ستمبر 1988 میں ہیرو آف سوویت یونین کا خطاب دیا گیا۔

1992 میں نجیب اللہ کی حکومت کے خاتمے پر وہ جرمنی ہجرت کر گئے اور آجکل وہیں سکونت پذیر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں دو بار خلاء میں جاچکا ہوں لیکن اب پرانی زندگی چھوڑ کر جرمنی میں پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.