لکڑی کی چابیاں جن پر قرآنی آیات ہیں ۔۔ حضرت امام حسینؓ کے مزار میں موجود چند تاریخی چیزیں

image

سوشل میڈیا پر امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں سے متعلق تو بہت سی معلومات ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عراق کے شہر کربلا میں موجود امام حسین کے مزار میں چند ایسی چیزیں موجود ہیں جن کا شمار حضرت امام حسینؓ کے وقت سے ہوتا ہے۔

میوزیم میں موجود پتھر:

اس میوزیم میں ایک ایسا پتھر موجود ہے جو ہیڈ آف میوزیم ال ضیاء الدین کے مطابق جس پر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کا لہو مبارک گرا تھا، یہ پتھر احد کی پہاڑیوں کا۔ہے جو کہ غزوہ احد کے موقع پر اٹھایا گیا تھا۔

انگوٹھی:

اسی میوزیم میں ایک ایسی انگوٹھی بھی موجود ہے جس میں عقیق جڑا ہے۔ چاندی کے رنگ کی اس انگوٹھی میں حضرت امام باقر کا نام لکھا ہے۔

اس انگوٹھی کو بھی میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

تلواریں:

اسی میوزیم میں تاریخی تلواریں بھی موجود ہیں، پتلی اور نوکیلی تلواروں کے ساتھ یہاں کلہاڑیاں بھی موجود ہیں۔ جو کہ جنگی ساز وسامان کے طور پر موجود ہیں۔

لکڑی کی چابیاں:

اسی میوزیم میں ایک دلچسپ چیز یہ بھی ہے کہ یہاں لکڑی کی چابیاں بھی موجود ہیں۔ چاندی کے کور کی ان چابیوں پر قرآنی آیات درج ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.