نام بھی ہٹا دیا ساتھ تصویریں بھی ڈیلیٹ کردیں ۔۔ عمران اشرف کی اہلیہ نے شوہر کا نام اور تصاویر کیوں ہٹا دیں؟

image

پاکستانیوں کے پسندیدہ اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے خبر زیر گردش ہے جس کے باعث ان کے چاہنے والے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق کی جانب سے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر عمران اشرف کے ساتھ لی گئیں تمام تصاویر ڈیلٹ کردی گئیں ہیں جس کے بعد یہ خبر وارئل ہو رہی ہے اور لوگ یہی پوچھ رہے ہیں کہ آخر معاملہ کیا ہے۔

کرن اشفاق کا انسٹاگرام پر پہلے نام کرن عمران ہوتا تھا جو تبدیل ہو کر کرن اشفاق حسین ڈار ہوگیا ہے۔

32 سالہ عمران اشرف کی شادی سال 2018 میں کرن اشفاق کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا روحام بھی ہے جس کی چند ہفتوں قبل ہی اداکار نے سوشل میڈیا پر پہلی بار اپنے بیٹے کا پورا چہرہ مداحوں کے سامنے ظاہر کیا تھا۔

شادی کی تقریب کراچی میں انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اور شادی میں شرکت کے لیے بہت ہی قریبی رشتہ داروں دوستوں اور مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معاملے پر کیا تبصرے کیے جا رہے ہیں دیکھتے ہیں۔

سعدیہ خان نامی صارف نے لکھا کہ جب بھی گھر ٹوٹتا ہے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے کیونکہ دو لوگ بیٹھ کر اپنے اختلافات کو حل کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں اور آج کل تو مشہور شخصیات میں یہ ایک معمول بن گیا ہے۔

میں یہی توقع کر رہی تھی کہ شخص مقبولیت حاصل کرنے کے بعد عورت کو چھوڑ دے گا۔


مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.