4 دن سے بیمار ہوں.. انڈے مارنے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ چاہت فتح علی خان نے ہوٹل کے مالک کا پول کھول دیا

image

"زیادہ شہرت مل جائے تو لوگ عزت کم کرنے لگتے ہیں"

"چاہت فتح علی خان کو انڈے مارنا بہت غیر اخلاقی حرکت ہے"

"یار، اس کے گانے پہ ہنس لو مگر ایسی حرکت کیوں؟"

"یہ بھی قسمت ہے، شہرت کے ساتھ یہ سب سہنا پڑتا ہے"

چاہت فتح علی خان، جنہوں نے اپنے انوکھے گانوں اور مزاحیہ انداز سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی، اب ایک جانے مانے انفلونسر بن چکے ہیں۔ ان کی مقبولیت نے انہیں مختلف شوز، تقاریب اور ایونٹس تک پہنچا دیا ہے، اور وہ اکثر خوشی خوشی ان مواقع پر نظر آتے ہیں۔ مگر برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جس کی انہوں نے کبھی توقع نہ کی تھی۔

ریسٹورنٹ کی اوپننگ کے موقع پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ اچانک ایک ناخوشگوار حرکت ہوئی۔ میڈیا کیمروں کے سامنے موجود خان پر کچھ نوجوان لڑکوں نے انڈے پھینک دیے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک پراٹھا شاپ کی لانچ تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ ایک لمحے کو وہ حیران اور ششدر رہ گئے جبکہ موقع پر موجود افراد اور میڈیا نمائندے یہ سب دیکھتے رہ گئے۔

انڈے مارنے کا یہ عمل دنیا بھر میں سیاستدانوں اور مشہور شخصیات کے خلاف کئی بار بطور احتجاج استعمال ہوتا رہا ہے۔ لیکن چاہت فتح علی خان کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے نے مداحوں کو افسردہ اور حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ افراد اس عمل کو شرمناک قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ طنزیہ تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

دوسری جانب چاہت فتح علی خان نے ہمت دکھاتے ہوئے ایک نئی ویڈیو بنائی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ کس طرح انھیں ایک ہوٹل میں پرفارم کرنے کے لئے بلایا گیا اور تقریب کے اختتام کے بعد سیکورٹی کے ساتھ تصاویر بنانے کا کہا گیا جہاں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا. چاہت کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے ہوٹل مالکان سے ویڈیو مانگی تو انھوں نے انکار کردیا تھا اور اب اپنے ہوٹل کو مشہور کرنے کے لیے اچانک ویڈیو اپلوڈ کردی جس کی وجہ سے چاہت اب ہوٹل پر کیس کریں گے

چاہت فتح علی خان، جو حالیہ دنوں اپنی شہرت کے عروج پر ہیں، کے لیے یہ واقعہ بلاشبہ ایک کڑوا تجربہ رہا۔ تاہم سوال یہ ہے کہ کیا شہرت کے ساتھ ہمیشہ ایسے تلخ لمحات بھی جڑے ہوتے ہیں؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US