ننھی بھانجی کے لئے کیا کیا لائیں؟ خالاؤں کی اقراء کنول کی بیٹی سے پہلی ملاقات ! دلچسپ تصاویر

image

سسٹرالوجی کی بہنیں پاکستان کی مقبول ترین ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر لاکھوں سبسکرائبرز اور فالوورز ہیں جو ان کے روزمرہ کے فیملی ولاگز دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ حال ہی میں سب سے بڑی سسٹرالوجی سسٹر اقرا کنول ماں بن گئی ہیں اور انہوں نے ایک خوبصورت بیٹی کو جنم دیا ہے۔

اقرا کنول اور ان کے گھر والے اس خوشی کے لمحے پر نہایت پرجوش اور شادمان دکھائی دیے۔ حرا فیصل، رابعہ فیصل، فاطمہ فیصل اور زینب فیصل سمیت والدین نے ننھی پری کو خوش آمدید کہا۔ وہ اسپتال کے کمرے میں گلدستے اور رنگ برنگے غبارے لے کر پہنچے اور اپنی ننھی بھانجی کے ننھے ہاتھ تھام کر خوشی کا اظہار کیا۔ اقرا کنول کے شوہر بھی اس خوشی کے موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔

یہ خوشی کے لمحات نہ صرف کنول فیملی نے قریب سے محسوس کیے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے مداحوں نے دل کھول کر دعائیں اور نیک تمنائیں پیش کیں۔ مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹرالوجی فیملی کے لیے ایک یادگار دن ہے، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ننھی بیٹی کی آمد نے نہ صرف اقرا کنول کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا ہے بلکہ پورے خاندان کو بھی مزید قریب کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سسٹرالوجی کے ولاگز میں ننھی شہزادی کی جھلکیاں کب نظر آتی ہیں، جس کا انتظار مداح بے چینی سے کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US