جشن آزادی پر پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار انڈیا سے پہلے لانچ ۔۔ فروخت کب شروع ہوگی؟

image

کراچی: آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان نے ملکی سطح پر تیار کی جانے والی پہلی الیکٹرک کار پیش کرکے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم ڈائس فاؤنڈیشن اور پاکستانی جامعات و نجی شعبہ کے تعاون سے تیار کی جانیوالی میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار کی رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی، بھارت کی طرف سے بھی آج یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک کار متعارف کروائی جائیگی۔

بجلی سے چلنے والی کار کو NUR-E 75کا نام دیا گیا ہے جس کی عوامی فروخت کے لیے بکنگ کا آغاز 2024کے آخر میں کیا جائے گا۔

اس کار کی تجارتی پیمانے پر پیداوار کے لیے سیریز اے، بی اور سی راؤنڈز کی فنڈنگ کے ذریعے سرمایہ حاصل کیا جائے گا کار JAXERI کی برانڈ کے نام سے لانچ کی جائیگی ابتدائی پروٹوٹائپ پانچ سیٹوں کی گنجائش والی ہیچ بیک کار ہے اگلے مرحلے میں اسے سیڈان کی شکل دی جائیگی اور الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں بھی تیار کی جائیں گی۔

کار کا بیٹری پیک این ای ڈی یونیورسٹی میں تیار کیا گیا ہے، جدید فیچرز پر مشتمل الیکٹرک کار ایکسپورٹ بھی کی جائیگی۔ الیکٹرک کار 220وولٹ بجلی کے کنکشن سے 8گھنٹے میں چارج ہوکر 120کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے 210کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی۔

گاڑیوں کے لیے چارجر سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں تیار کیا جارہا ہے تیز رفتار چارجر بھی تیار کیے جارہے ہیں جس سے چارجنگ کے وقت میں کمی ہوگی۔

کار کی بڑے پیمانے پر پیداوار سے ماحول کے تحفظ، ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، پاکستان الیکٹرک کاروں کی ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہوگا اور الیکٹرک کاروں کی ٹیکنالوجی پر دسترس سے پاکستان کے معاشی استحکام کی منزل آسان ہوگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.