عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں 35 منٹ طویل ملاقات

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی، جس میں دونوں کے درمیان صحت اور قانونی امور سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات کا وقت ختم ہونے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو واپس ان کے متعلقہ سیلز میں منتقل کردیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US