ڈاکٹر ہیں، مگر مریضوں کا خون نکال نکال کر پیتی ہیں ۔۔ مُلک کے مشہور ہسپتال میں انسانی خون پینے والی ڈریکولا کو گرفتار کیا گیا تو کیا انکشاف ہوا؟

image

ڈاکٹروں کو مسیحا سمجھا جاتا ہے جو بیماروں کو شفاء دینے کے لئے اپنی ہر ممکنہ کوشش کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف بھی سامنے آتے ہیں جن کی شرمناک حرکات کی وجہ سے علاج کے لئے ہسپتال جاتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے۔

ایسا ہی واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ڈاکٹر مریضوں کا خون کینولا میں جمع کرکے رکھتی تھی اور اس کو پیتی تھی۔ جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے ایک صحافی کی جانب سے یہ خبر دی گئی ہے کہ راولپنڈی شہرکے بڑے ہسپتال سے انسانی خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر کو ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کے بعد نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یسریٰ نامی لیڈی ڈاکٹر ہسپتال کی لیبارٹری میں فرائض انجام دیتی تھیں۔ ہسپتال انتظامیہ کو لیڈی ڈاکٹر کے متعلق انسانی خون پینے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ یہ لیبارٹری میں مریضوں کا ٹیسٹ ہونے کیلئے آنے والا خون پیتی ہیں۔ تحقیقات کے دوران خون پینے کا الزام ثابت ہونے پر لیڈی ڈاکٹر یسریٰ کو ری ہیب سنٹر منتقل کر دیا۔

انہوں نے اب تک لیبارٹری میں آنے والے 7 ہزار 969 مریضوں کے خونوں کے نمونوں کو چکھا ہے۔ جن میں زیادہ تر حاملہ خواتین اور مرد حضرات کا خون ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ نفسیاتی مریضہ ہیں، مگر مزید معلومات کے لئے تحقیقات کی جار ہی ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts