4 بیٹے اور 2 بیٹیاں ۔۔ خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش ! لیکن خوشیاں غم میں کیسے بدل گئیں؟

image

کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا، جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ایک بچہ دنیا سے چلا گیا۔ کراچی کے علاقے کالاپل کی حنا ناظم کو خدا نے 6 بچوں سے نوازا۔ جناح اسپتال کی ڈاکٹر عائشہ وارث نے ان بچوں کی زچگی کی۔ ڈاکٹر عائشہ وارث نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش اتوار کی رات ہوئی تھی۔ ان کی پہلے بھی ایک اولاد تھی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ جناح اسپتال کی ہی مریضہ تھیں اور جناح اسپتال کی گائنی میں چیک کے لیے آتی تھیں۔ جب انہوں نے 6 بچوں کو جنم دیا تو ان میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے اور 5 بچے زندہ تھے۔ بچے نارمل ڈلیوری سے پیدا ہوئے۔ بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا ہے جہاں بچوں کو انکیو بیوٹر میں رکھا گیا ہے۔

خاتون 5 بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عائشہ نے بہت اچھے سے ان کا پیچیدہ کیس ہینڈل کیا۔ ڈاکٹر نے 9 ماہ تک بچوں کیلئے بہتر ہدایت کی مگر 1 بچہ دنیا میں نہ رہا اس کا افسوس ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts