31 دن گاڑی چلائی، ڈھائی لاکھ کا پیٹرول ڈلوایا۔۔ یہ شخص جہاز کے بجائے گاڑی سے ترکی کیوں گیا؟ خود بتادیا

image

"میں نے 31 دنوں میں ترکی گھوم لیا۔ ڈھائی لاکھ کا پیٹرول ڈلوایا۔ گاڑی چلاتا رہتا تھا۔ دن میں ڈرائیو اور رات کو ہم لوگ آرام کرتے تھے. مجھے سیاحت کا بہت شوق ہے۔"

یہ کہنا ایک ایسے شخص کا ہے جنھوں نے حال ہی میں کراچی سے ترکی بائے روڈ جا کر تاریخ رقم کی ہے۔ اسی وجہ سے اویس ندیم نامی یہ حضرت سوشل میڈیا پر آج کل کافی وائرل بھی ہورہے ہیں اور مختلف چینلز کو انٹرویو میں دلچسپ سوالات کے جواب بھی دے رہے ہیں۔ آئیے ہم بھی جانتے ہیں کہ ان کو اس دلچسپ سفر کا خیال آخر کیسے آیا۔

بائے روڈ سفر کا خیال کیسے آیا؟

اویس ندیم کا کہنا ہے کہ بائے روڈ ترکی جانے کا خیال ان کو اس لئے آیا کیوں کہ وہ دیکھتے تھے کہ غیر ملکی سیاح موٹر سائیکل یا پھر سائیکل اور ذاتی کار پر پاکستان آتے تھے لیکن یہاں ایسا کرنے والے بہت کم تھے اس لئے انھوں نے سوچا وہ ترکی بائے روڈ اپنی ذاتی سواری پر جائیں گے۔

سفر میں کیا مشکلات پیش آئیں؟

گاڑی کے حوالے سے اویس ندیم کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بہت آرام دہ گاڑی تھی جس میں ٥ افراد تھے۔ اگر تیاری پوری ہو تو سفر میں مشکلات نہیں ہوتی ترکی میں گاڑیاں لیفٹ ہینڈ پر چلانی پڑتی ہیں یہ تھوڑی مشکل ہوجاتی ہے اگر کوئی نیا بندہ ہو تو۔ بائے روڈ سفر کے لئے ویزا لگوانا ہوتا ہے اور گاڑی کی کارروائی پوری کرنی ہوتی ہے۔ اویس ندیم نے 12 ہزار کلومیٹر گاڑی خود چلائی جبہ باقی 4 ہزار ان کے دوست نے چلائی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.