موت برحق ہے جس کا ذائقہ ہر جاندار نے چکھنا ہے۔ موت کسی بھی صورت میں انسان کے قریب آسکتی ہے۔ موت کسی کو تھوڑی دیر کے لیے بھی مہلت نہیں دیتی۔
پاکستان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب نئے شادی شدہ جوڑے کی موت ہوگئی۔ جوڑے کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پیجز اور گروپس میں اس نوجوان دولہے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے اوپر لال رنگ کی چادر اور ہار ڈلے ہوئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس شخص کی شادی چار روز قبل ہوئی تھی۔ دونوں میاں بیوی کمرے میں موجود تھے مگر اچانک گیس کی لیکج کی وجہ سے دونوں کی سانس لینے میں انہیں دشواری ہوئی اور نئے نویلے دولہا دلہن انتقال کر گئے۔
دلخراش واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا اس حوالے سے معلوم نہیں چل سکا تاہم ہدایت یہی کی جاتی ہے کہ موسم سرما میں گیس کے ہیٹر کا استعمال بہت احتیاط سے کرنی چاہیئے۔ اس طرح کے متعدد کیسز اس سے قبل بھی پیش آچکے ہیں۔
نوٹ: اپنے والدین، بچوں اور گھر کے دیگر افراد کے کمروں میں دستک دے کر ان کو رات کے ٹایم گیس ہیٹرز بند کرنے کی ہدایت دیا کریں۔