پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

image

اسلام آباد: پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔

ججز کی تعیانی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں نیا آئینی بینچ بنے گا۔

اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کمیشن کے 2 ارکان بینچ کا حصہ ہیں وہ کیسے کیس سن سکتے ہیں؟۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض لگا کر واپس کیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن گئے؟ جوڈیشل کمیشن ایک نام تجویز کرتا ہے تو وہ پارلیمانی کمیٹی جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی تاریخ ہے ان کا کوئی بھی احتجاج یا ریلی پرامن نہیں ہوئی، اسحاق ڈار

واضح رہے کہ 6 رکنی آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل ججز کا تقرر کرنے والے جوڈیشل کمیشن پاکستان کے بھی رکن ہیں۔ لہذا ججز کی تقرری سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں نیا آئینی بینچ بنے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.