بولنے والی جائے نماز ۔۔ نمازیوں کی آسانی کے لیے اب جائے نماز کیسے مدد کر سکتی ہے؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم چند ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اب آپ ایسی جائے نماز پر بھی نماز پڑھ سکتے ہیں جو کہ آپ کی رہنمائی کر سکتی ہے۔ یعنی بولنے والی جائے نماز نے صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس جائے نماز کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک خاتون نماز پڑھ رہی ہیں، لیکن نماز وہ کپڑے کی جائے نماز پر نہیں بلکہ روبوٹک جائے نماز ہے۔

دراصل اس جائے نماز میں کمپیٹورائزڈ نظام موجود ہے، جس کے تحت دھیمے اور پُر سکون انداز سے نماز پڑھی جا سکتی ہے، امام کی آواز میں نماز کی ادائیگی کے ذریعے نمازی کو رہنمائی بھی مل جانے میں آسانی ہو سکتی ہے، جبکہ سجدے کے نشانات اور ہاتھوں کے درمیان فاصلہ کو بھی اس جائے نماز کی مدد سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نماز پڑھتے وقت پر اطمینان ہے جبکہ جیسے ہی سجدہ کرنے لگتی ہے تو اوپری حصے پر موجود لائٹ جلتی ہے جو کہ سجدے کا شارہ کرتی ہے تو ممکنہ طور پر جائے نماز میں موجود کمپیوٹرائزد نظام کو بتاتی ہے کہ اب نمازی سجدہ کرنے کو ہے۔

یہ جائے نماز اُن لوگوں کے لیے کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے جنہیں قرآن مجید نہیں پڑھنا آتا یا جنہوں نے نیا نیا اسلام قبول کیا ہو۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.