سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ شخصیات ایسی ہیں جو کہ اپنی قابلیت کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی بنا پر بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں وزیر مملکت برائے خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر کافی چرچہ میں ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حنا کسی بھی ملک کی پہلی خاتون رہنما ہیں جنہوں طالبان کے دور میں پہلی بار افغانستان کا دورہ کیا ہے۔
1977 میں پاکستان کے شہر ملتان میں پیدا ہونے والی حنا ربانی کھر کا تعلق ایک پڑھے لکھے اور باشعور گھرانے سے ہے، جبکہ ان کے گھرانے کا سیاسی طور پر بھی ایک نام ہے۔
لمز یونی ورسٹی سے ڈگری مکمل کرنے والی حنا ربانی کھر 2002 میں قومی اسمبلی کی ممبر منتخب ہوئی تھیں، جبکہ 2004 میں سابق صدر شوکت عزیز کی کابینہ کا بھی حصہ رہیں۔ لیکن ان کی مقبولیت میں عالمی طور پر 2011 میں اضافہ ہوا جب وہ کم عمر ترین اور پاکستان کی پہلی وزیر خارجہ کے طور پر سامنے آئیں تھیں۔
جبکہ حنا ربانی اپنے دلکش انداز، اپنے پہناوے اور اسٹائل کی بنا پر بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ سر پر دوپٹہ، چہرے پر سنجیدگی، نہ زیادہ میک اپ اور سادہ سے کپڑے، حنا کا یہ دلچسپ انداز ہر ایک کو بھا جاتا ہے۔
حنا ربانی کی دو بیٹیاں بھی ہیں جو کہ انہی کی طرح خوبصورت ہیں۔ ایک کا نام دینا گلزار جبکہ دوسری کا نام عنایا گلزار ہے۔ حنا اپنے شوہر فیروز گلزار کے ساتھ رہتی ہیں۔
اگرچہ وہ حکومتی کاموں کو دیکھ رہی ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ اپنی بیٹیوں پر بھی خوب توجہ دیتی ہیں، جب کبھی وہ اُن سے دور ہوںِ تو بیٹیوں کے لیے پریشان ضرور ہو جاتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اداکارہ آمنہ حق اور حنا ربانی کھر قریبی رشتہ دار ہیں، آمنہ اور حنا ربانی کھر آپس میں کزنز ہیں۔