لاہور، فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ایک بار پھر معطل کردیا۔
فیفا نے فوری طور پر پی ایف ایف کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے، معطلی نظرشدہ پی ایف ایف آئین کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے کی گئی۔
چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی مارکوس اسٹوئنس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
معطلی پی ایف ایف کا ترمیم شدہ آئین منظور کرنے سے ختم ہو سکتی ہے، پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی اورنو منتخب کانگریس کے درمیان ڈیڈ لاک تھا۔
فیفا پی ایف ایف کو عالمی معیارکے مطابق لانے کیلئے آئین میں کچھ ترامیم کرنا چاہتا ہے، پی ایف ایف کانگریس کے نو منتخب اراکین کی اکثریت نے فیفا کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔