اگر بھنویں گہری ہیں تو ۔۔ مرد کے چہرے کو خوبصورت بنانے کے چند آسان طریقے، دیکھیے

image

آج کل نوجوان اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کئی طریقے اپناتے ہیں، ایسے میں پیسے بھی خرچ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ بنا پیسے خرچ کیے نوجوان کیسے اپنے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھا سکتے ہیں۔

فیشل ہئیر بیلنس کرنا:

اپنے چہرے کو پُر کشش بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ کی بھنویں گھنی ہیں، تو اس کے لیے داڑھی کو بڑھائیں تاکہ آپ کے چہرے پر کشش کا توازن برقرار رہے۔

کیونکہ اگر گھنی بھنویں چہرے پر ہیں اور داڑھی اور مونچھ نہیں تو اس سے سامنے والے کا سارا دھیان آپ کی بھنوں پر جائے گا۔

قدرتی لائنز:

اکثر لوگ داڑھی بنواتے وقت مختلف قسم کی لائنز بنواتے ہیں، کوئی داڑھی یعنی خت بنواتے وقت باقاعدہ ہدایات کرتا ہے کہ خت سیدھی رکھنی ہے یا گولائی میں۔

لیکن یہ لائنز جیومیٹری کی ڈرائنگ کی طرح معلوم ہوتی ہیں، اسی لیے قدرتی لائنز یعنی قدرتی طور پر جتنی بھی داڑھی آئی ہے اسی پر خوش رہنا سیکھیں ورنہ آپ خود مزاق بن سکتے ہیں۔

چہرے کی گولائی:

چہرے کی گولائی اکثر چہرے کی چربی کو اور موٹاپے کو واضح کرتی ہے، تو اس صورتحال میں آپ داڑھی کو ڈھلان میں لا سکتے ہیں۔

اس سے آپ کے چہرے پر موجود موٹاپا واضح طور پر نہیں دکھ پائے گا۔

بڑھتی داڑھی کو سنواریں:

اگر آپ کی داڑھی بڑھتی جا رہی ہے تو اسے بڑھاتے وقت بھی چند چیزوں کا خیال رکھنا آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

اکثر داڑھی بڑھاتے وقت اس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے کہ داڑھی کی سٹینگ کس طرح کی جائے، لیکن یہی سیٹنگ کافی پُر اثر ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ان افراد کے لیے جو کہ داڑھی کو بڑھانا تو چاہتے ہیں لیکن چہرا پتلا بھی دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسے افراد کلموں سے داڑھی کو کم کر سکتے ہیں جس سے چہرا پتلا دکھائی دے سکتا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts