بیٹی کو رخصت کرنے کا نرالا انداز ۔۔ شادی میں دلہن کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا، دیکھئے

image

وقت کے ساتھ ساتھ شادیوں کی رسومات اور انداز بھی بدل گئے، جہاں کبھی دلہنیں شادی پر شرم و حیا سے چہرہ چھپائے رکھتی تھیں وہیں اب کہیں ڈانس کرتے تو کبھی اڑ کر اسٹیج پر آنے کی روایات عام ہونے لگی ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے دلہنوں کے مختلف گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے شادی کیلئے اسٹیج پر آنے کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہی ہیں جبکہ اب حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں دلہن فانوس پر کھڑی ہوکر اسٹیج پر آرہی ہے۔

بیٹی کوشادی پر اس انوکھے انداز میں اسٹیج پر لانے والا باپ بھی ویڈیو میں نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں شادی کے موقع پر دلہن شرم و حیا کی وجہ سے کسی کے سامنے آنا یا گھونگھٹ ہٹانا بھی گوارا نہیں کرتیں تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں تبدیل ہوکر نئے رخ رختیار کرچکی ہیں۔

پاکستان جیسے غریب ملک میں جہاں لاکھوں بیٹیاں جہیز نہ ہونے کی وجہ سے کنواری بیٹھی ہیں وہاں بے جا اسراف اور ایسی روایات کی وجہ سے شادیوں میں مزید مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts