شہر قائد کے مشہور بزنس ایریا آئی آئی چندریگر روڈ پر واقعی بلند و بالا عمارت صائمہ ٹاور میں آگ لگ گئی ہے۔ ویڈیو دیکھیں
جنگ نیوز کے مطابق متاثرہ عمارت شاہین کمپلیکس کے نزدیک قائم ہے اور اس کی اوپری منازل میں آگ لگی ہے جس کا دھواں نکلتا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بلڈنگ خالی کروائی جاچکی ہے اور تمام لوگوں کو عمارت سے باہر نکال دیا گیا ہے اس کے علاوہ فائر بریگیڈ حکام نے بھی ایک گاڑی آگ بجھانے کے لئے روانہ کردی ہے۔