امام مسجد نہ پہنچا تو چوکیدار نے خطبہ دینا شروع کر دیا ۔۔ گیس اسٹیشن کے ملازم نے اپنی سحر انگیز آواز میں خطبہ دیا پر کروڑوں کا مالک کیسے بن گیا؟

image

اللہ پاک نے دنیا میں نیک کاموں کیلئے اچھے بندے منتخب کر رکھے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نماز جمعہ کی نماز میں سیکیورٹی گارڈ جمعہ کا خطبہ دینے لگا۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے۔

یہ واقعہ قطر کی ایک مسجد میں دیکھنے کو آیا۔ ہوا کچھ یوں کہ آج سے کچھ دن پہلے ایک جامع مسجد میں نماز جمعہ کیلئے لوگ حاضر تھے مگر امام صاحب کسی وجہ سے وقت پر آ نہیں سکے۔

ایسے میں وقت گزرتا جا رہا تھا تو کوئی ایسا شخص موجود نہ تھا جو خطبہ دے سکے اور نماز پڑھا سکے۔ بس پھر کیا تھا کچھ دیر میں ہجوم میں سے ایک گیس اسٹیشن کا سیکیورٹی گارڈ اٹھا اور اپنی نہایت ہی خوبصورت آواز میں خطبہ شروع کر دیا۔ یہ ویڈیو پورے عرب ممالک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جسے دیگر مسلمان ممالک میں پسند کیا گیا۔

دل کو چھو لینے والے واقعے کے بعد کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ مسجد انتظامیہ نے انہیں تقریباََ 1 لاکھ ڈالر کے انعامات سے نوازا یہی نہیں جب یہ سیکورٹی گارڈ اپنے اعزاز میں رکھی ایک تقریب میں حاضر ہوا۔

تو بچوں نے اس پر پھول نچھاور کیے اور تصاویر کھینچوائیں جس کے بعد انہوں نے بچوں اور دیگر افراد سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ قرآن پاک کو اور اس کی تعلیمات کو اپنے دل میں محفوظ کر لو۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts