چھٹی کس دن ہوگی؟ سندھ حکومت نے اعلان کر دیا

image

سندھ حکومت نے 2007 میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے لئے بھی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے 27 دسمبر 2007 میں پیپلز پارٹی کی سابق چیئر مین محترمہ بینظیر بھٹو کو راولپنڈی میں دہشت گردوں نے شہید کیا تھا جس کی مناسبت سے سندھ حکومت ہر سال اس تاریخ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے۔

محترمہ کی برسی ہر سال نوڈیرو کے گاؤں خدا بخش سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں منائی جاتی ہے البتہ گڑھی خدا بخش میں منائی جانے والی برسی میں ان کے شوہر آصف علی زرداری اور بچے بھی شریک ہوتے ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts