روزی کمانے کیلئے کتنا صبر کروں؟ خفیہ کیمرے میں نوجوان نے ٹوپیاں بیچنے والے بوڑھے والد کی مدد کیسے کی؟ دیکھیے

image

نوجوان نے سڑک پر ٹوپیاں بیچنے والے غریب بزرگ سے تمام ٹوپیاں خرید کر بوڑھے کو انوکھی خوشی دیدی، معذور بوڑھا اپنی تکلیف بھول کر خوشی سے نہال ہوگیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک نوجوان سڑک پر ٹوپیاں بیچنے والے بوڑھے شہری کے پاس آیا، پوچھنے پر بزرگ نے بتایا کہ صبح سے دوپہر تک صرف ایک ٹوپی بیچی ہے۔

بزرگ نے بتایا کہ گزشتہ عید پر سب سے زیادہ 12 ٹوپیاں فروخت کی تھیں جبکہ روزانہ ایک یا دو ٹوپیاں بیچ کر وہ اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ بزرگ نے بتایا کہ ان کے بچے انہیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

اپنے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے بزرگ بار بار آبدیدہ ہوجاتے جس پر نوجوان نے پہلے 2 اور پھر تمام ٹوپیاں پوری قیمت سے زیادہ رقم دے کر خرید لیں۔

بزرگ اپنی تمام ٹوپیاں فروخت ہونے پر خوشی سے نہال ہوگئے اور نوجوان کو گلے سے لگاکر دعائیں دیتے رہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاکھوں لوگوں نے ویڈیو کو دیکھا اور پسند کیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts