والد نے رزق حلال کھلایا ہے نوکر بن کر ان کی خدمت کروں گا ۔۔ بیمار والد کو بچوں کی طرح کھانا کھلانے کے منظر نے سب کی آنکھیں نم کر دیں، دیکھیں

image

بچے کی تمام تکلیفیں والد خود برداشت کرتا ہے کیونکہ باپ بے شک امیر ہو یا غریب اس کے ہوتے ہوئے ہر اولادے بے غم ہو کر زندگی گزارتی ہے۔ بالکل ایسی ہی ایک ویڈیو آج ہم آپکو دیکھانے جا رہے ہیں جس میں ایک بیٹا بچوں کی طرح اپنے والد کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ جذباتی ویڈیو اس وقت سوشل میدیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بیٹا کہتا ہے کہ جی دنیا میں سب کا ایک ہیرو یا پھر آئیڈیل شخص ہوتا ہے لیکن میرے لیے سب کچھ میرا والد ہے کیونکہ زندگی بھر محنت مزدوری سے میرے والد نے ہمیں حلال رزق کھلایا ہے۔ اس پر ہم سب بہن بھائی اللہ پاک کا بہت بہت شکرگزار ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج اس حلال رزق کا بدلہ ہم چکائیں گے اور اپنے بیمار والد کی نوکروں کی طرح خدمت کریں گے اور اب میں انہیں کھانا کھلا رہا ہوں پر یہ کھا نہیں رہے لیکن میں انہیں یہ اپنے ہاتھوں سے ضرور کھلاؤں گا۔

اس کے علاوہ بھی اس نوجوان کی اپنے ہیرو والد کے ہمراہ ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں یہ اپنے فالج کے مرض میں مبتلا والد کے ساتھ کچھ وقت گزار رہا تھا۔

اس ویڈیو میں نوجوان والد کا سر اپنے ہاتھوں میں تھام کر کہتا ہے کہ" ابو جی آپ میرے سے ناراض ہیں نہ، آپکو پتا ہے میں لڑ جاتا ہوں اور بعد میں پوچھتا ہوں کہ مسئلہ کیا ہوا ہے اور میں سلطان محمود کا لڑکا ہوں، ڈرتا نہیں کسی سے، چلو اب آپ مجھ سے صلح کر لو اور مجھ کو بوسہ دو"۔

بیٹے کے پیار بھرے الفاظ سننے کے بعد والد بیٹے کو بوسہ دیتا ہے تو وہ والد کو گلے لگاتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ یہ میر ے ابو ہیں میں ان سے پیار ہی کروں گا چاہے پھر یہ مجھے ڈانٹیں یا پھر کچھ بھی کہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts