مہنگی ترین گاڑیاں تحفے میں ۔۔ حارث رؤف، شاہین اور فخر زمان کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر کیا لکھا ہے؟ تصاویر وائرل

image

لاہور قلندرز کی جانب سے فرنچائز کیلئے کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں تحفے میں دی گئی گاڑیوں کی تصاویر نمبر پلیٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف کو گاڑیاں تحفے میں گئی ہیں، فخر زمان کو ہونڈا سٹی، شاہین شاہ آفریدی کو ٹویوٹا ریو ڈبل کیبن اور حارث رؤف کو 2022 کے ماڈل کی ہونڈا سوک بطور تحفہ دی گئی۔

کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں سجائی گئی، لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور کرکٹرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان کا تقریب کے لیے اوول گراؤنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی جوش و جذبے سے کھیلتے ہیں، ان کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے اپنی ذاتی گاڑی جو کہ بہت قیمتی ہے شاہین شاہ آفریدی کو تحفے میں دی ہے۔

اس سے پہلے بھی لاہور قلندرز کے شریک مالک اور عاطف رانا کے بھائی ثمین رانا کا کہنا تھا کہ لوگ شاہین کی عمر کے بارے میں بہت سوالات کرتے ہیں۔

شاہین آفریدی اب بھی نو عمر ہے لیکن اس کا دل بہت بڑا ہے کیونکہ جب بھی شاہین کو کوئی تحفہ ملتا ہے تو وہ اسے باقی کھلاڑیوں اور عملے میں بانٹ دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار شاہین اور رانا عاطف ایک گاڑی پر ایک دوسرے سے مذاق کررہے تھے جو شاہین کو بہت پسند تھی، یہی وجہ ہے کہ شاہین کو اس کی پسند کی گاڑی کا تحفہ ملا۔

لاہور قلندرز نے نئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر تینوں کھلاڑیوں کی شرٹس کے نمبر لکھوائے ہیں اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts