بچپن میں استاد نے پڑھایا تھا، کیسے بھول سکتا ہوں ۔۔ کئی سال بعد استاد تھانے آیا تو پولیس افسر نے کیسے پہچانا؟ جانئے

image

پنجاب میں پولیس افسر نے بچپن میں پڑھانے والے استاد کو تھانے آنے پر پہچان کر ایسی عزت دی کہ استاد کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق سول تھانہ بہاولپور میں ساتویں کلاس میں پولیس افیسر کو پڑھانے والے استاد انور شاہ جب اپنی شکایت لے کر تھانے میں پہنچے تو پولیس آفیسر نے انہیں پہچان لیا۔

پولیس آفیسر نے استاد کو عزت کے ساتھ صوفے پر بٹھایا اور خود اپنے سابق استاد کے قدموں میں بیٹھ کر اپنے استاد کی شکایت سنی اور ان کی شکایت/مسئلے کا ازالہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹ پرصارفین نے بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا اور پولیس افسر کے سلوک کی بھرپور تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ حصول ِعلم کے بنیادی ارکان میں اہم رُکن استاد ہے، حصول علم میں جس طرح درسگاہ و کتاب کی اہمیت ہے اسی طرح حصول ِعلم میں استاد کا ادب و احترام مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔

استاد کی تعظیم و احترام شاگرد پر لازم ہے کہ استاد کی تعظیم کرنا بھی علم ہی کی تعظیم ہے اورادب کے بغیر علم تو شاید حاصل ہوجائےمگر فیضانِ علم سے یقیناً محرومی ہوتی ہے اسے یوں سمجھئے : ”باادب بانصیب ،بے ادب بے نصیب“


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts